میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کی جامع مسجد الصفا پر قبضے کی کوششیں ناکام

بنوریہ قبضہ گروپ کی جامع مسجد الصفا پر قبضے کی کوششیں ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اہل محلہ نے بنوریہ کی حرکتوں کو دیکھ کر 2008ء اپنا الحاق بھی ختم کردیا، بنوریہ قبضہ گروپ بپھر کر مسجد کو قبضے میں لینے پر تُل گیا
مفتی نعیم مرحوم اور اُن کے بیٹے مفتی نعمان نے قبضے کے حوالے سے عدالت میںزیر سماعت مقدمے میں ایک روزبھی حصہ نہیں لیا
کراچی(نمائندہ جرأت)بنوریہ قبضہ گروپ کو کراچی کی مختلف مساجد سے سخت مزاحمت کااب سامنا ہے۔ مفتی نعیم مرحوم نے جامعہ بنوریہ العالمیہ (سائٹ)کے ادارے میں جس طرح قبضہ گروپ کو پروان چڑھا کر مساجد اور زمینوں پر قبضوں کی مہم شروع کی تھی اور جسے اُن کے صاحبزادے مفتی نعمان بھی پوری طرح جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر اب اُن کی حریصانہ طبیعت اور قبضہ مافیا کے انداز وتیور پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں جس کے باعث جن جن مساجد میں بنوریہ قبضہ گروپ ملوث ہیں، وہاں اُنہیں عوام کی طرف سے مسلسل کھڈیرا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنوریہ قبضہ گروپ کو ایسا ہی ایک شدید دھچکا جامعہ مسجد الصفا ( شریف آباد ، فیڈرل بی ایریا ، بلاک 1) پر قبضہ کرتے ہوئے بھی پہنچا ۔ مذکورہ مسجد نے 1996ء میں جامعہ بنوریہ سے الحاق کیا تھا، مگر مفتی نعیم خالی خولی مسجد کے الحاق پر اکتفا نہ کرتے تھے، وہ مسجد کو اپنی مکمل ملکیت میں رکھ لینے کے عادی تھے۔ جبکہ الحاق کی کارروائی ایک رسمی ہوتی تھی۔ مفتی نعیم نے اول اول یہاں چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا بعد ازاں میاں چنوں کے علاقے سے وابستہ یہاں کے امام کو اپنے ساتھ ملانے کے بعد مختلف تنازعات کو ہوا دینا شروع کی۔ اور ان تنازعات کی آڑ میں مفتی نعیم نے یہ اعلان کردیا کہ وہ یہاں ایک نئی کمیٹی قائم کررہے ہیں۔ مفتی نعیم کے اعلان کے بعد مذکورہ مسجد میں تقریباً روزانہ ہی جھگڑے ہونے لگے ، ان تمام جھگڑوں کی وجہ بنوریہ قبضہ گروپ کی سرپرستی میں چلنے والے امام ہوتے تھے، چنانچہ اہلِ محلہ نے ایک روز تنگ آکر امام کی چھٹی کردی جس پر بنوریہ قبضہ گروپ بپھر کر مسجد کو قبضے میں لینے پر تُل گیا۔اس دوران میں اہلِ محلہ نے بنوریہ سے 2008ء اپنا الحاق بھی ختم کردیا۔ اُن ہی دنوں ایک مسلح گروپ مسجد پر قبضے کے ارادے سے مفتی نعمان کے والد مفتی نعیم مرحوم نے یہاں بھیجا مگر اہلِ محلہ ان حرکتوں سے بُری طرف تنگ آئے ہوئے تھے، چنانچہ تمام نمازیوں اور اہلِ محلہ نے مل کر قبضہ گروپ کے تمام لوگوں کو یہاں سے مار بھگایا۔جامع مسجد الصفا پر آج بھی مفتی نعیم مرحوم کے بیٹے مفتی نعمان نظریںگاڑے بیٹھے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے عدالت میں ایک مقدمہ بھی زیر سماعت ہے، جس میں کبھی بھی مفتی نعیم مرحوم کی طرف سے کسی نے بھی عدالت کا سامنا نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں