میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی وزیرنوید قمر کے حلقے میں ایک درجن گاؤں زیر آب

وفاقی وزیرنوید قمر کے حلقے میں ایک درجن گاؤں زیر آب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹنڈو محمد خان کی گرد نواح میں واقع خیر محمد پہنور، عظیم پہنور، مرزا اعوان، آدم اعوان، جڑیو اعوان کا زمینی رابطہ منقطع
ڈیڑھ سو گھر گر گئے، سرکاری سطح پر امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں، ضلعی انتظامیہ نے کشتی فراہم کرکے جان چھڑا لی
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر سید نوید قمر کے حلقے میں ایک درجن سے زائد گاؤں زیر آب، ٹنڈو محمد خان کی گرد نواح میں واقع خیر محمد پہنور، عظیم پہنور، مرزا اعوان، آدم اعوان، جڑیو اعوان سمیت دیگر گاؤن کا زمینی رابطہ منقطع، ڈیڑھ سو سے زائد گھر گر گئے، سرکاری سطح پر امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہوئیں، ضلع انتظامیہ نے ایک کشتی فراہم کرکے جان چھڑا لی، تفصیلات کے مطابق کے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر سید نوید قمر کے حلقے اور ٹنڈو محمد خان کے گرد نواح میں واقع 15 کلومیٹر اراضی میں موجود ایک درجن سے زائد گاؤن زیر آب آگئے ہیں، 15 کلومیٹر کے علاقے میں 10 سے 15 فٹ پانی ہونے کے باعث گاؤن میر محمد پہنور، عظیم پہنور، مرزا اعوان، آدم اعوان، جڑیو اعوان، علی محمد اعوان سمیت دیگر گاؤن کا شھر سے زمینی رابطہ منتقل ہوگیا ہے جبکہ مذکورہ گاؤن میں ڈیڑھ سئو کے قریب مکانات بھی زمین بوس ہوچکے ہیں، مذکورہ علاقے میں ابھی تک فوٹو سیشن کے علاقہ کوئی بھی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئی ہیں، ضلع انتظامیہ نے ایک کشتی دیکر اپنی جان چھڑا لی ہے، علاقے کے لوگوں نے روزنامہ جرات کو بتایا کہ انہیں امداد نہیں چاہیے صرف پانی نکال دیا جائے، مسلسل پانی میں چلنے کی وجہ سے ان کے پاؤں میں بیماری پیدا ہوگئیں ہیں، ایم این اے نوید قمر و ان کے بیٹے آئے تھے لیکن دورہ کرکے چلے گئے، غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے راشن فراہم کیا گیا ہے لیکن سرکاری سطح پر کوئی امداد اب تک نہیں پہنچی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں