میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب متاثرین کی مدد ترجیح ہے، سیاست بعد میں چلتی رہے گی ،بلاول بھٹو

سیلاب متاثرین کی مدد ترجیح ہے، سیاست بعد میں چلتی رہے گی ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ جلسہ کھیلنا ہے تو کھیلتے رہیں،سیلاب متاثرین کا ساتھ دینا ہے بعد میں سیاست میں مقابلہ کرینگے،چیئرمین پیپلزپارٹی
سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ صرف لاڑکانہ ضلع سے 18 سو خاندان بے گھر ہو گئے ہیں،غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ترجیح ہے، سیاست تو چلتی رہے گی۔ ہماری اپوزیشن اس وقت میں جلسے جلسے کھیل رہی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ جلسہ کھیلنا ہے تو کھیلتے رہیں۔اپوزیشن الیکشن کا مطالبہ کرتی رہے، ہماری ترجیح سیلاب متاثرین ہیں۔انہوںنے کہا کہ متاثرین کیلیے جو ممکن ہوا کریں گے۔سیاست تو چلتی رہے گی۔اس وقت ترجیح ہے سیلاب متاثرین کا ساتھ دینا ہے بعد میں سیاست میں مقابلہ کرینگے۔انہوں نے کہاہے کہ دنیا میں ایسی مثال نہیں دیکھی جب اتنی بڑی قدرتی آفت ہو،اتنے لوگ اور علاقے متاثر ہوں اس وقت ہماری سیاست چلتی رہے۔جہاں کوئی زلزلہ یا سیلاب آئے وہاں پورا ملک ایک ہو کر متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے مخالف حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ کبھی اس چیز میں دلچسپی نہیں لیتے۔2020 میں بھی اس صوبے میں عوام متاثر ہوئے تھے، آج کی اپوزیشن اس وقت حکومتی جماعت تھی۔اس وقت بھی انہوں نے ہمارے سیلاب متاثرین کا ساتھ نہیں دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آج وہ اپوزیشن میں ہیں، ان کے اپنے صوبے میں سیلاب ہے مگر وہ جلسے جلسے کھیل رہے ہیں۔یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے۔دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں ہے جو اس طرح کی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔لیکن جب ایسی صورتحال آجاتی ہے تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ مدد کر سکے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ صرف لاڑکانہ ضلع سے 18 سو خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ان سب کو کیمپس پہنچانا، کھانے پینے کی سہولیات سے طبی مدد فراہم کرنا ابتدائی چیلنج ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ جون کے آخر سے چل رہا ہے، ریلیف اور ریسکیو ہماری پہلی ترجیح ہے۔آگے چل کر ہمیں تباہ ہوئے لوگوں کے گھر، سڑکیں، پل تعمیر کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں