عمران خان اس ملک کے لیے ایک سیکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے ، سعید غنی
شیئر کریں
پی ٹی آئی میں سب ملک دشمن نہیں محب وطن لوگ بھی ہیں لیکن عمران خان ان کوگمراہ کرتاہے، آج بھی لاڈلوں والا سلو ک کیاجارہا ہے
سیلاب سے صوبے کے متاثرین کے لئے خودوزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کئی روز سے دورے پر ہیں ،وزیر محنت سندھ کی پریس کانفرنس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کے لئے ایک سیکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے، عمران خان کااصل چہرہ شہبازگل اورگوگی ہے۔ پی ٹی آئی میں سب ملک دشمن نہیں محب وطن لوگ بھی ہیں لیکن عمران خان ان کوگمراہ کرتاہے، کرپشن کے جو شواہد عمران خان کے خلاف ہیں وہ ہوشرباہیں۔عمران خان کے ساتھ آج بھی لاڈلوں والا سلوک کیا جارہا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ کھلے عام فوج، عدلیہ، میڈیا سمیت تمام اداروں کے خلاف بات کررہا ہے۔حیدرآباد واقعہ افسوسناک ہے، ذاتی مفادات کے لئے ایسے واقعات ہوتے ہیں، علماء کرام مل بیٹھ کرناموس رسالت کے قانون کاجائزہ لیں تاکہ کوئی اس قانون کومس یوز نہ کرسکے۔سیلاب سے صوبے کے متاثرین کے لئے خودوزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کئی روز سے دورے پر ہیں اور وہ عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ دو روز قبل عمران خان نے اپنے خطاب میں آئی جی اسلام آباد ڈی آئی جی اورخاتون جج کودھمکیاں دی۔ عمران خان دھمکیاں دیتاہے پھرکچھ لوگ پالے ہوئے ہیں وہ اس کو مزید فالو کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان آج بھی لاڈلہ بنا ہواہے۔ عمران خان نے فوج سمیت کئی اداروں کے خلاف باتیں کی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اگر آج اسٹیبلشمنٹ اگراپنااصل کام کررہی ہے توان کوتکلیف ہے، عمران خان چاہتاہے کہ ماضی کی طرح فوج پھرسیاست میں آئے، اور بقول پرویزالہیٰ کے اس کے نیپیزبھی وہ تبدیل کرتے تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ اگرسپریم کورٹ نے ایک وزیراعظم، اسپیکر،صدرپاکستان اورڈپٹی اسپیکرکے خلاف فیصلہ دیا ہے کہ انہوں نے آئین شکنی کی ہے اور ان پر سپریم کورٹ نے آئین شکنی کی اسٹیمپ لگائی ہے تو ان پر آرٹیکل 6لاگوہوتاہے۔ انہوںنے کہا کہ شہبازگل نے کھلے عام پاک فوج کے جوانوں کوبغاوت کے لئے اکسارہاتھا، یہ ان کی نئی بات نہیں، بلوچستان میں ریلیف کاروائیوں کے دوران فوجی شہید ہوئے اس وقت پوری قوم سوگ میں تھی اس وقت بھی پی ٹی آئی نے اس واقعے پرمنفی مہم چلائی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کااصل چہرہ شہبازگل اورگوگی ہے اسی لئے اس نے اب تک شہبازگل کی تقریرکی مذمت نہیں کی۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان پہلاسیاسی لیڈرہے ،جس کی فنڈنگ اسرائیلی اوربھارتیوں نے کی۔ عمران خان مودی کی خارجہ پالیسی کی تعریفیں کرتاہے، وہ مودی کی الیکشن مہم چلاتاہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب ملک دشمن نہیں بلکہ محب وطن لوگ بھی ہیں لیکن عمران خان ان کوگمراھ کرتاہے۔ انہوںنے کہا کہ گذشتہ روز کراچی کے ایک حلقہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی جیت توگئی ہے پرپانچ لاکھ ووٹرزمیں سے کم ووٹ لئے اس کو ہم کسی صورت ویو قرار نہیں دے سکتے۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس حلقہ سے الیکشن لڑناچاہتے تھے پرقیادت کے حکم پرامیدواردستبردارکیا۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی ووٹرزکے لئے یہ مشکل ہوتاہے کہ وہ ایم کیوایم کوووٹ دیں۔ ایک سوال کء جواب میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ملک کونقصان پہنچارہاہے، وہ صرف اپنی ذات کے لئے کررہاہے اورپاکستانی نوجوان جو ان کے پیچھے ہیں وہ ان کو گمراھ کررہا ہے کیونکہ ان کو حقائق کاپتہ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان مذہب کا ٹچ دے کر عام لوگوں کو مذہب کے نام پر ورغلا رہا ہے اور حضورکریم کے نام سے غلط واقعات بتاتاہے جبکہ نعوذ بااللہ عمران خان کوپیغمبربناکرپیش کیا جارہاہے، عمران خان نے خود کہاکہ لوگ پیغمبروں کاپیغام لوگوں تک لیکرجاتے تھے، آپ میراپیغام لیکرجائیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پاکستانی مذہب سے محبت کرتے ہیں اور اس کا عمران خان فائدہ اٹھا کر اسلامی ٹچ دیتے ہیں حالانکہ اس کا اسلام سے دور دور تک کا واسطہ نہیں ہے اور اس کا ماضی اور حال بھی سب کے سامنے ہے۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہا کہ عمران خان نے کرپشن نہیں کی توگوگی کوواپس کیوں نہیں بلاتا، بی آرٹی پراسٹے کیوں لیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر نواز شریف اور آصف زرداری پرتوشہ خانہ کیس بن سکتاہے توعمران خان پرکیوں نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایک سال کے دوران عمران خان کے اکائونٹ میں رقم کااضافہ ہوا اور اس نے 5800 فیصد زائد ٹیکس ادا کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ بین الاقوامی جگادری ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدم اعتمادکے ذریعے عمران خان کوہٹایاگیا، وہ معیشت تباھ کرگیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ شہباز گل ہو یا کوئی عام انسان کسی پر بھی تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، لیکن شہبازگل کی حرکتیں دیکھیں تو واضح ہوتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے کیو نکہ اسپتال سے نکلتے ہی ڈرامے شروع کردیتے ہیں۔