میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توہین قرآن واقعہ' حیدرآبادمیں کشیدگی برقرار ،گرفتار ملزم عدالت میں پیش

توہین قرآن واقعہ' حیدرآبادمیں کشیدگی برقرار ،گرفتار ملزم عدالت میں پیش

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآباد کی موبائل مارکیٹ میں مبینہ طور پر توہین قرآن واقعے میں گرفتار ملزم اشوک کمار کو کینٹ پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا
7دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، چاندنی بازار، گل سینٹر، صدر ، رسالہ روڈ، شاہی بازار، ٹاور مارکیٹ سمیت کاروباری مراکز بند رہے،رپورٹ
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد واقعہ ،گرفتار ملزم مقامی عدالت میں پیش، 7دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، چاندنی بازار، گل سینٹر، صدر ، رسالہ روڈ، شاہی بازار، ٹاور مارکیٹ سمیت کاروباری مراکز بند رہے، پولیس اور رینجرز کے بھاری دستے شہر بھر میں تعینات، کمشنر نے ڈویژن میں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی،4یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی، گرفتار 48 افراد عدالت میں پیش، 20 20 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی موبائل مارکیٹ میں مبینہ طور پر توہین قرآن والے واقعے میں گرفتار ملزم اشوک کمار کو کینٹ پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 14دن کے ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کو 7دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، واقعے کے بعد شہر میں دوسرے روز بھی خوف برقرار رہا، شہر کے مصروف کاروباری مراکز شاہی بازار، ٹاور مارکیٹ، ریشم گلی، لبرٹی چوک، چھوٹکی گھٹی، تلک چاڑی، اسٹیشن روڈ، رسالہ روڈ، صدر، چاندنی بازار، گل سینٹر، گاڑی کھاتہ سمیت شہر کے تمام کاروباری مراکز و دکانیں بند رہیں، پولیس اور رینجرز کے بھاری دستے شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں پر تعینات کردیے گئے ہیں، رات 1 بجے تک پولیس اور مشتعل افراد میں صدر و اطراف والے علاقوں میں جھڑپیں جاری رہیں اور فائرنگ اور شیلنگ کے آوازوں سے علاقہ گونجتا رہا، پولیس نے 48افراد کو سرکار کار میں مداخلت کرنے سمیت ہنگامے آرائی کے الزام میں گرفتار کرلیا جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے گرفتار افراد کی 20 20ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ دوسری جانب ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن کی جانب سے 4یا زائد افراد کے اجتماع پر مورخہ 22، 23اور 24اگست 2022تک دفعہ 144سی آر پی سی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور دادومیں دفعہ 144سی آر پی سی کے نفاذ پر مکمل عمل کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں