میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہباز گل کو سانس کا مسئلہ، کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں
اسلام آباد(بیورورپورٹ) اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کروا دی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سینئر ڈاکٹرز نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ رپورٹ کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے جبکہ شہباز گل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد ہے۔ شہباز گل کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل کو ای سی جی کی فوری طور پر ضرورت ہے۔ میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ شہباز گل کا ایکسرے اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے جبکہ شہباز گل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں