بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ ، آئی جی سندھ کوفول پروف سیکیورٹی انتظاما ت کاحکم
شیئر کریں
لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی مانیٹرنگ پولیس پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جیسے جملہ امور و اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے،غلام نبی میمن کی افسران کو ہدایت
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245کے ضمنی الیکشن کے دوران بھی سیکیورٹی انتظامات کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں حیدرآباد اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جبکہ کراچی کے حلقے NA-245 میں ضمنی الیکشن کے دوران قیام امن اور سیکورٹی کے جملہ امور واقدامات کا مختلف پہلوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے لوکل باڈیز الیکشن کے سیکنڈ فیز اور NA-245 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کے حوالے سے زونل/ضلعی سطح پر ترتیب دیئے گئے سیکیورٹی پلانز اور اسکے تحت کی جانیوالی ڈپلائمنٹ، شہر بھر میں پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ اور کڑی نگرانی جیسے اقدامات پر خصوصی حوالہ جات پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن کے سیکنڈ فیز میں سیکیورٹی کو ناصرف ہائی الرٹ رکھا جائے بلکہ لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی مانیٹرنگ پولیس پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جیسے جملہ امور و اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ ایسے ہی اقدامات ضمنی الیکشن کے موقع پر بھی کیئے جائیںآئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان اور اطراف کی آبادیوں میں پر امن ماحول کو یقینی بنانے اور امن وامان کے حالات پر مکمل پولیس کنٹرول کے لیئے ضلعی لحاظ سیسیکیورٹی/ڈپلائمنٹ کو پلانز کے مطابق یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر دستیاب افرادی قوت کو انکی ذمہ داریوں کی بابت باقاعدہ بریفنگ دی جائے علاوہ اذیں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے اینٹی رائٹ ریزرو اور کیو آر ایف پلاٹونزکو متعلقہ اضلاع میں ہمہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے۔آئی جی سندھ نے پولیس کو واضح ہدایات دیں کہ امن وامان کی صورتحال پر مکمل پولیس کنٹرول کے لیئے ضلعی سطح پر باہمی روابط کو مذید تقویت دی جائے جبکہ اسپیشل برانچ پولیس کے تحت ایڈوانس انٹیلی جینس کلیشن اور جملہ معلومات کی شیئرنگ اور انھیں بروقت فالو کرنے جیسے اقدامات کو بھی مذید ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی ئی جی ایس اینڈ ای ایس ڈی ،ڈی آئی جی آرآرایف،ڈی آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ،زونل ڈی آئی جیز،اے آئی جی فائنانس،ضلعی ایس ایس پیز کراچی،ایس پی انٹیلی جینس اسپیشل برانچ نے براہ راست جبکہ ڈی آئی جی حیدرآباد سمیت ضلعی ایس ایس پیز نے حیدرآباد سے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔