بارشوں نے تباہی مچادی،حیدرآبادشہرآب،پانی گھروں میں داخل اربن فلڈنگ کاخطرہ
شیئر کریں
حیدرآبادکی سڑکیں تالاب کامنظرپیش کرنے لگیں،کاروبارزندگی معطل،شہروں گھروں میں محصورہوکررہ گئے،تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان
ڈپٹی کمشنرحیدرآبادشہرکے ہنگامی دورے پرنکل پڑے ،محکمہ ریونیوکاعملہ بھی طلب،ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کاکام شروع کردیا
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں بارش نے تباہی مچادی، پورا شہر زیرآب، معمولات زندگی مفلوج، شہری گھروں تک محدود، کاروبار بند ہوگیا، شہر کی مرکزی سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد شہر میں دورے پر نکل پڑے، روینیو عملہ بھی طلب، تفصیلات کے مطابق مون سون کی نئی اسپیل کی بارشوں نے حیدرآباد میں تباہی مچا دی ہے، پورا شہر زیرآب آگیا جبکہ مرکزی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، شام کو شروع ہونی والی بارش رات گئے تک جاری رہی، بارش کے باعث شہر کے مرکزی علاقے گاڑی کھاتہ، صدر، تلک چاڑہی، حیدر چوک ،کھوکھر محلہ2، قاضی قیوم روڈ، ریلوی کالونی، مکی شاھ روڈ، نیا پل، لیاقت کالونی، نورانی بستی، پھلیلی، قاسم آباد کے علاقے سٹیزن کالونی، علمدار چوک، شیدی گوٹھ، مسلم سوسائٹی، قاسم آباد فیز 1 2، محمدی ٹاؤن، حیدرآباد بنگلوز سمیت حیدرآباد کے قدیمی دیہات بھی پانی میں ڈوب گئے جبکہ لطیف آباد کے مختلف یونٹس بھی بارش کے باعث ڈوب گئے، بارش کے بعد پانی گاڑی کھاتہ میں دکانوں کے اندر داخل ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، بارش کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوچکے ہیںجبکہ شہری گھروں تک محدود ہوگئے، شدید بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر حیدرآباد و ڈی جی ایچ ڈی سے فواد غفار سومرو نے ہنگامی بنیادوں پر شہر کا دورہ کیا اور پمپنگ اسٹیشنز کا جائزہ لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے واسا کے ساتھ روینیو عملے کو بھی ہنگامی بنیادوں پر طلب کرلیا ہے، ضلع انتظامیہ نے شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے آب نکاسی و ریسکیو کا کام شروع کردیا ہے۔