میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک نے کراچی پربجلی گرادی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی مسلط

کے الیکٹرک نے کراچی پربجلی گرادی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی مسلط

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ اور ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے چارج کیے جائیں گے،قیمتوں میں اضافے کاطلاق اگست ستمبرکے ماہ کے بلوں میں ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
شہرکے تما م علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ،کئی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی بندش کی اطلاعات ،مستثنی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش سے صارفین پریشان
کراچی (این این آئی)کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 11روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی جبکہ شہرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی مسلط ہے ،کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 11روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافے کا اطلاق اگست اورستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں 11روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔اس حوالے سے نیپرا کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ جون کی ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک صارفین سے 2 ماہ میں وصول کی جائے گی، اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ اور ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے چارج کیے جائیں گے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق اگست اورستمبر کے ماہ کے بلوں میں کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر بھی ہوگا۔خیال رہے کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔گذشتہ روز نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 57 پیسے مہنگی کی تھی۔فیصلے کے مطابق کراچی کے صارفین سے اگست، ستمبر اور اکتوبر میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے گا۔دوسری جانب شہرکے تما م علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے ،کئی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی بندش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ،مستثنی علاقوں میں بھی تین سے چارگھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،دن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش سے صارفین پریشان ہیں اورخواتین جھولیاں پھیلاپھیلاکرکے الیکٹرک انتظامیہ کی دہائیاں دے رہی ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں