میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی باتوں سے لگتا ہے وہ کسی گھناؤنے مشن پر ہیں، شرجیل میمن

عمران خان کی باتوں سے لگتا ہے وہ کسی گھناؤنے مشن پر ہیں، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں تو شو کاز کیوں نہیں دیا گیا، وزیراطلاعات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کے خلاف بیانیہ اپنایا ہوا ہے، عمران خان کی باتوں سے لگتا ہے وہ کسی گھناونے مشن پر ہیں۔شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان آج کل صرف اپنے آپ سے بات کر رہے ہیں، عمران خان صرف اپنی مرضی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہیں۔شرجیل میمن نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیوں نہیں بنتا، عمران خان کے خلاف نیب کا کیس کیوں نہیں بنتا۔شرجیل میمن نے کہا کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں تو شو کاز کیوں نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے سازش کے تحت طالبان کے پی کے میں فعال ہو گئے ہیں، کے پی کے عمران خان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے تو یہ ان کی ناکامی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کے ارکان فوری استعفیٰ دیں۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف بات کرنے پر شہباز گل کی پارٹی ممبر شپ معطل نہیں کی، اس سے تو لگتا ہے کہ عمران خان بھی اس بیان کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیت پاکستان کے حق میں نہیں، انکوائری ہونی چاہیے کہ کس کے اشارے پر عمران خان یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں