میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی والوں نے اگر دھونس، دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی والوں نے اگر دھونس، دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

نشاندہی ہوگئی ہے کون لوگ قوم کو گمراہ کرتے ہیں، کون ٹرینڈ چلاتے ہیں، شہداء کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا عمران خان غیرملکی ایجنٹ ہے،توشپ خانہ سے عمران خان نے کچھ نہیں چھوڑا،وزیرداخلہ
اسلام آبا د(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ الٹی میٹم دیں گے،اگر دھونس، دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا،نشاندہی ہوگئی ہے کون لوگ قوم کو گمراہ کرتے ہیں، کون ٹرینڈ چلاتے ہیں، شہداء کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا عمران خان غیرملکی ایجنٹ ہے، چار پانچ دن پہلے عمران خان نے کہا اس چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں انتخاب نہیں لڑیں گے، عمران خان پہلے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑیں پھر انتخاب کی بات کریں،ٹی ایل پی اپنا جلسہ لیاقت باغ میں کرلے، قانون اور آئین میں رہتے ہوئے ٹی ایل پی بھی جلسہ کرے، چوکوں اور سڑکوں کو بند کر کے احتجاج کرنے پر ہائیکورٹ کی بھی پابندی ہے،توشہ خانہ سے عمران خان نے کچھ بھی نہیں چھوڑا، عمران خان نے توشہ خان سے چیزیں اٹھا کر بیچ دیں اور پھر 80 فیصد پیسے جیب میں ڈال لیے،لسبیلہ حادثہ پر افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس پر دو الگ الگ تحقیقات ہورہی ہیں اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔پیر کو میڈیا سے بت چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے لئے کسی قسم کی خدمت ہمارا لئے باعث اعزاز ہوگا،اس وطن کی حفاظت اور قوم کو مشکلات جیسے دہشت گردی ہو،قدرتی آفات ہوں،،سانحات ہوں اس میں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قوم اور ملک کا نام اونچا کیا ہے،قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ان کو سلام پیش کرتے ہیں،حالیہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اوردعا گو ہے کہ یہ جواناسی طرح ہمارا سربلند کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح کرتا چلوں کہ22 کروڑ عوام میں کوئی ایسا نہیں جو پاک فوج سے پیار نہ کرتا ہو،پاک فوج کے خلاف ایسے ٹرینڈ چلانیوالے گمراہ ہیں،متعدد بار یہ بات کی ہے کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے،قوم نے اگر اس کا ادراک نہ کیا اور اپنی سمت درست نہ کی اور اس شخص کو موقع ملا تومزید قوم کو تقسیم اور گمراہ کرتے ہوئے اس ملک کی کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔انہوں نے کہا کہ جو ٹرینڈ چلائے گئے ہر فرد اور پوری قوم نے اس کو رد کیا ہے معاشرے کاکوئی حصہ ایسا نہیں ہے جو اس کی حمایت کرے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ان کی جو نشاندہی ہوئی ہے اس پر اب ان کااپنا حال دیکھیں کہ افغانستان میں ڈرون حملہ جس میں ایمن الزواہری مارا گیا، افغانستان نے پاکستان پر یہ الزام نہیں لگایا کہ اس ڈرون حملہ میں پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی لیکن یہ بدبخت پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان پر یہ الزام لگارہے ہیں یہ گمراہی ہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں