میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت بھیجنے کی تیاری مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں‘فواد چوہدری

حکومت بھیجنے کی تیاری مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں‘فواد چوہدری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ اتحادی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھیجنے کی تیاری ہم نے مکمل کر لی ہے، ہم حکومت سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے اور جلد یہ حکومت گھٹنوں پر ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توقع کے مطابق عجلت میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا اور پی ڈی ایم کی قیادت کے زیر التوا مقدمات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے ہونے والی بات چیت کے فوراً بعد یہ فیصلہ سنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عجلت میں دو فیصلے سنا دیے ہیں، ایک فیصلہ میڈیا کے حوالے کیا گیا جس میں آخری لائن میں ریفرنس حکومت کو بھجوائے جانے کا ذکر نہیں تھا اور وہ اس لیے نہیں تھا کہ جس قانون کے تحت کارروائی ہو رہی تھی، اس کے تحت ریفرنس بھیجنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور دوسرے فیصلے میں ریفرنس کے حوالے سے ڈیڑھ لائن شامل کر کے الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی زیر التوا کیسز پر فریق سے چیمبر میں ملاقات نہیں ہوتی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے حکومتی اراکین سے چیمبر میں تفصیلی ملاقات کی، تفصیل سے گفتگو ہوئی اور نتائج طے کیے گئے جس کے بعد سلطان سکندر راجا اور ان کی ٹیم نے یہ فیصلہ سنایا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اس فیصلے میں جو سقم ہیں وہ پہاڑ جتنے ہیں اور اس پر ہم الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل میں جائیں گے بلکہ تادیبی کارروائی کے لیے بھی کہیں گے کیونکہ یہ فیصلہ آئین اور قانون سے ماورا ہے۔انہوں نے کہا کہ 84 سیٹیں لینے والی مسلم لیگ(ن) یہ کہہ رہی ہے کہ ہم 155 نشستیں لینے والی پارٹی پر پابندی لگا دیں گے، آپ اپنی حیثیت اور قد کے مطابق بات کریں، عمران خان اور تحریک انصاف پر پابندی لگانا آپ کے بس میں نہیں ہے اور الیکشن سے آپ بھاگ رہے ہیں، ان سے پوچھیں کہ الیکشن کیوں نہیں کرا رہے تو یہ کہتے ہیں کہ ابھی الیکشن کرائے تو عمران خان جیت جائیں گے تو پھر آپ ملک میں مارشل لا لگا لیں، کمیونسٹ پارٹی کا سسٹم بنا لیں، عمران خان کی جیت کو بنیاد بنا کر الیکشن سے بھاگنا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے افسوس یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے آلہ کار کے طور پر کام کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف جس طرح کی مہم شروع کردی ہے وہ انتہائی مناسب ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ کو غیرملکی شہریوں نے فنڈنگ کی، ان کو غیرملکی قررا دینے کے لیے آپ نے کیا طریقہ کار اختیار کیا، کیا آپ نے پی ٹی آئی کو نوٹس دیا کہ جن لوگوں نے فنڈ دیا وہ پاکستانی تھے یا پاکستانی نہیں تھے، آپ نے ایسا کوئی عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے بہت سارے سمندرپار پاکستانیوں کو غیرملکی ڈکلیئر کردیا۔اس موقع پر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے غیرملکی قرار دیے گئے متعدد افراد کے پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا انتہائی کمزور چیزوں پر انحصار ہے، تحقیقات انہوں کی نہیں، سنی سنائی باتوں پر کام کیا، انہیں صرف ہمیں نوٹس دینا تھا، ہم وہاں جا کر بتا دیتے کہ یہ سارے لوگ پاکستانی تھے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرائی گئیں اور جن 16 اکاؤنٹس کو چھپانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ان سمیت تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات دی گئیں، یہ 16 اکاؤنٹس ڈکلیئر تھے، جنہوں نے منی لانڈرنگ کرنی ہوتی ہے وہ پیسے اکاؤنٹ میں نہیں لے کر جاتے بلکہ وہ پیسے ایسے لے کر جاتے ہیں جیسے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے تھے، جیسے امریکا سے زرداری صاحب نے پیسے لیے، وہ بیگوں میں جاتے ہیں جس کے لیے آپ کو ایان علی چاہیے ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں