میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاپی ٹی آئی پرپابندی سمیت 3آپشنزپرغور، عمران خان سمیت 6رہنمائو ں کے نام، ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

حکومت کاپی ٹی آئی پرپابندی سمیت 3آپشنزپرغور، عمران خان سمیت 6رہنمائو ں کے نام، ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف پر پابندی سمیت تین آپشنز پر غور شروع کردیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت چھ رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کافیصلہ بھی کرلیاگیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلے کے تحت تین آپشنز پر غور شروع کردیا ہے جس میں پہلا آپشن یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل (3)17 کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے لیے معاملہ سپریم کورٹ بھیجا جائے۔اعظم نذیر تارڑ کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس دوسرا آپشن فارن ایڈڈ سیاسی جماعت ڈکلیئرڈ کرکے کام آگے بڑھایا جانا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے بیان حلفی کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کیا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس تیسرا آپشن یہ ہے کہ جعلی بیان حلفی پر کارروائی کے لیے براہ راست سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیںحکومت نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسد قیصر،شاہ فرمان،عمران اسماعیل،جہانگیر رحمان ، خالد مسعود،احد رشید، سیما ضیا،نجیب ہارون ودیگر پر بیرون ملک سفر پرپابندی لگائی جائے گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس کے بعد حکومت نے ایکشن میں آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔حکومت نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے سابق چیئرمین ذوالقرنین کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، احد رشید، ثمر علی خان، سیما ضیا ، نجیب ہارون کے نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جہانگیر رحمان ، خالد مسعود اور ظفراللہ خٹک بھی نام ای سی ایل میں آنے کے بعد بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں