میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی سیاستدانوںکے کالے کرتوت

امریکی سیاستدانوںکے کالے کرتوت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں

سی آئی اے اورموسادگٹھ جوڑکرکے بلیک میل کرنے میں مصروف
واشنگٹن کا ہر تیسرا سیاستدان جنسی زیادتیوں میں ملوث ہے، سی آئی اے اور موسادانہیں بلیک میل کرتی ہے،ہوم لینڈ سیکورٹی ایجنٹ کا انکشاف
شام کے صدر بشارالاسد کو ہٹاکر کسی پٹھو کو حکمراں بنانا اوریران حکومت کاتختہ الٹناسی آئی اے کا منصوبہ تھا تاکہ تیل کی دولت پر قبضہ کیا جاسکے
ایف بی آئی میں ٹرمپ کے بہت سے حامی موجود ہیں لیکن سی آئی اے ٹرمپ کے خلاف ہے،ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کھیل بگادیا،خفیہ اہلکار کا دعویٰ
عدل طباطباعی
امریکی سیاستدانوں کو بلیک میل کرکے اپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے کیلیے سی آئی اے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے گٹھ جوڑ کرلیا تھا اور اسی حکمت عملی کے تحت واشنگٹن ڈی سی میںمعروف سیاستدانوں اوردیگر اہم شخصیات کی جانب سے بچوں سے زیادتی اور ہم جنس پرستی کی خبروں کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے ایک خفیہ ایجنٹ نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میںیہ انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کا ہر تیسرا سیاستدان جنسی زیادتیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سی آئی اے اور موساد کی بلیک میلنگ اور دباﺅ میں رہتاہے جبکہ سی آئی اے اور موساد دونوں ہی سیاستدانوں پر اپنا شکنجہ اور زیادہ گہرا کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔
انٹرنیشنل رپورٹر آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ہوم آفس کے خفیہ ایجنٹ نے واشنگٹن ڈی سی میں سیاستدانوں کی جانب سے جنسی زیادتیوں کے معاملات کو پیڈو گیٹ کا نام دیا ہے اورایسے سنسنی خیز انکشافات کےے ہیں کہ ذہن ان کو درست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔جب اس ایجنٹ سے سوال کیاگیا کہ انٹیلی جنس میں انتشار کی صورتحال اب کیاہے؟ تو اس نے جواب دیاکہ میں نے اپنی 34سالہ سرکاری ملازمت کے دوران ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔ یہ پورے انٹیلی جنس نظام کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ معلوم ہوتاہے کہ پوری انٹیلی جنس کمیونٹی ٹرمپ کے خلاف ہے آپ کا اس بارے میں کیاخیال ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ ایف بی آئی میں ٹرمپ کے بہت سے حامی موجود ہیں لیکن سی آئی اے ٹرمپ کے خلاف ہے کیونکہ انہوںنے مشرق وسطیٰ کا پوراکھیل بگاڑدینے کی دھمکی دی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ اس کی وضاحت کریں گے؟ اس نے جواب دیا کہ سی آئی اے اورموساد برطانوی انٹیلی جنس کے اشتراک سے کام کرتی ہیں، سی آئی اے کا ہدف یہ تھا کہ شام کے صدر بشارالاسد کو ہٹاکر کسی پٹھو کو حکمراں بنایاجائے اور ایران میں حکومت کاتختہ الٹ دیاجائے تاکہ ہمیں ان کی تیل کی دولت تک رسائی حاصل ہوسکے۔ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس کریہہ مقصد کیلئے کام کررہاہے۔اس سوال کے جواب میں کہ اس سے ظاہرہوتاہے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی ٹرمپ کی مخالف ہے ،ایسی صورت میں وہ اپنا دفاع کیسے کریں گے؟اس کے جواب میں اس نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس بہت اچھا موقع ہے لیکن انھیں اپنے خیالات کو مجتمع کرنا ہوگا، انھوںنے جارید کشنر اور روڈی کے کہنے پر 7ملکوں کے لوگوں کی امریکہ آمد پر پابندی عاید کردی انہوں نے اس فہرست میں سعودی عرب یا پاکستان یا ترکی یا ایسے دوسرے ممالک کو شامل کیوں نہیں کیا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں؟ جن 7ممالک کے لوگوں پر پابندی عائد کی ہے ان کاانتخاب اسرائیل نے کیاتھا، اسی لےے اس میں ترکی اور سعودی عرب کو شامل نہیں کیاگیا۔ کیونکہ اس طرح اسرائیل اور سعودی عرب کاخفیہ اتحاد بے نقاب ہوجاتا،ان دونوں ملکوں کاتعلق بہن بھائیوں جیسا ہے جارید کشنر کو زبان کھولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیابول رہے ہیں، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ٹرمپ پیڈوگیٹ کو بے نقاب کرسکتے ہیں اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو بہت سے بڑے نام مشکل میں پڑجائیں گے۔ری پبلکن پارٹی میں بھی ڈیموکریٹس سے کم پیڈوفائل نہیں ہیں،لیکن ٹرمپ ان کاصفایا کرسکتے ہیں۔ میں آپ کو بتاسکتا ہوں کہ انتھونی وینیر کی ہارڈ ڈرائیو میں کیاہے اور جیفری ایپسٹین کی ویڈیوز میں کیا ہے؟ اس حوالے سے انکشاف کی صورت میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہوں گی ،ٹرمپ اگر سی آئی اے سے گند صاف کردیں، بھتہ خوری کاخاتمہ کردیںاور پیڈوفائلز کو سزا دلادیں، دوسری طرف جرم کے مرتکب پائے جانے والے پیڈوفائلز کیلیے موت کی سزا بحال کردیں تو یہ ان کا ایک بڑا کارنامہ ہوگا۔پیڈو گیٹ ان کی عظمت کانقیب بن سکتاہے۔ایک سوال کے جواب میں کہ آپ نے بھتہ وصولی کی بات کی ہے کیا اس سے آپ کی مراد پزاگیٹ ہے۔ اس سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ پیڈوگیٹ ایک جدید اصطلاح ہے جس کا پیڈو بلیک میل سے پرانا تعلق ہے اور یہ کام اسرائیل اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دونوں ہی کرتی ہیں، پیڈوگیٹ کو منظر عام پر لانے سے روکنے کیلیے اخبارات پر بھرپور دباﺅ ڈالاجاتارہاہے، اگر لوگوں کو پیڈوفائل کی وبا یعنی جنسی زیادتیوں کی اس وبا کی پشت پر کارفرما مقاصد کاعلم ہوجائے تو پھر لوگ صرف واشنگٹن کی طرف مارچ نہیں کریں گے، صرف جلوس نکالنے پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اس سے انقلاب کی بنیاد پڑجائے گی ،امریکی والدین اپنے بچوں کی حفاظت کیلیے نکل کھڑے ہوں گے، ابل پڑیں گے ،ہمارے سیاستداں مصلحت کاشکار ہیں۔جب یہ پوچھا گیا کہ مصلحت کے شکار سے آپ کی کیامراد ہے تو اس نے جواب دیا کہ کیا آپ ایم ایس ایم کی جانب سے دو باتوں پر زور محسوس نہیں کیا ان میں سے ایک روس کاخوف اوردوسرا یہ کہ پزا گیٹ جعلی خبر ہے،یہ دونوں اصطلاحات ایک ہی جگہ سے بازار میں آئی ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ اس کی وضاحت کرسکیں گے؟ اس نے بتایا کہ آپ اقتدار کس طرح حاصل کرتے ہیں۔ خوف کے ذریعہ کیا آپ کو کبھی اس بات پر حیرت ہوئی ہے کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں ہی اسرائیل کی محبت میں کیوں گرفتار ہیں۔ اسرائیل رقبے کے اعتبار سے رہوڈ آئی لینڈ کے برابر ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بہت سے سیاستدانوں جن کا تعلق امریکہ کی دونوں پارٹیوں سے ہے ۔ سی آئی اے اور موساد سے سمجھوتہ کیاہواہے۔ یہ اسرائیل کیلیے ان کی محبت کااظہار نہیں ہے بلکہ یہ ان کے اندر موجود خوف ہے،آپ غور کریں کہ لنڈسے گراہام اور چک شومر اسرائیل پہنچ کر بھی اسی طرح سر جھکاتے ہیں ایسا کیوں ہوتاہے۔ ایساکیوں کیاجاتاہے؟ امریکہ کے عوام کو آخر میں معلوم ہوجائے گا کہ امریکہ میں کوئی دو جماعتی نظام نہیں ہے، بلکہ ایک شیڈو حکومت ہے جو سیاسی اشاروں پر چلتی ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ اس کے معنی یہ ہوئے کہ پیڈو گیٹ درست ہے اور یہ لوگ امریکی عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں تاکہ وہ اس پر یقین نہ کریں؟ انہوںنے کہا کہ مجھے وضاحت کرنے دیں کہ پیڈو گیٹ کس قدر خطرناک ہے ،کون جیتا؟ ٹرمپ، پوٹن ،امریکی یا روس یا دنیا ،کس کو نقصان پہنچا اسرائیل کو؟ کیونکہ وہ اب ہمارے سیاستدانوں کو بلیک میل نہیں کرسکیں گے، یہی صورت حال سی آئی اے کے حوالے سے ہے۔شیڈو حکومت نقصان میں ہے۔لیکن عوام جیت چکے ہیں۔
اس سوال کے جواب میںکہ کیا آپ ایسے کچھ واقعات بتاسکتے ہیں جن میں سیاستدانوں نے اسرائیل سے کمپرومائز کیا؟ انہوں نے بتایا کہ ایک ارب پتی لولیتا آئی لینڈ کے جیفری ایپسٹیں کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سزا سنائی گئی لیکن ان کے ساتھ نرمی برتی گئی اورہلکی سزا دی گئی،ان کے آئی لینڈ میں ویڈیو ریکارڈ کے ذریعے دھاندلی کی گئی، بہت سے سیاستدانوں نے کمپرومائز کیا یہ سی آئی اے اور موساد کا مشترکہ آپریشن تھا۔ سی آئی اے سی سی ایس کے سابق سینئر افسر رابرٹ ڈیوڈ اسٹیل سے رابطہ کریں، باب جانتے ہیںاور اس بارے میں مختلف رپورٹروں سے بات بھی کرچکے ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ آپ کاکہناہے کہ سی آئی اے کے رابرٹ اسٹیل نامی سینئر ایجنٹ یہ کہہ چکے ہیں کہ اپسٹین آئی لینڈ بھتہ خوری اسکیم کے تحت بااثر سیاستدانوں کو پھانسنے کا خوبصورت جال یا پھندا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعض انتہائی بااثر سیاستدانوں کی انتہائی شرمناک حالت میں ویڈیوز موجود ہیں، اگر یہ افشا ہوجائیں تو نہ صرف یہ سیاستداںکہیں کے نہیں رہیں گے بلکہ بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کا یہ کھیل بھی ختم ہوجائے گا، اور واشنگٹن پر سی آئی اے اور موساد کا رعب ودبدبہ بھی ختم ہوجائے گا۔
اس سوال کے جواب میں کہ اندازاً کتنے سیاستدانوں کو خفیہ طورپر لوٹا گیا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ کم وبیش ہر تیسرے سیاستداں کو یہ صرف آئی لینڈ تک محدود نہیں ہے ،ان کی پوری کارکردگی اسی کے گرد گھومتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پیڈوگیٹ نے میڈیا ،سی آئی اے اور اسرائیلی لابی کو خوفزدہ کررکھا ہے کیونکہ یہ سب ہی اس کا حصہ ہیں اس حمام میں یہ سب ننگے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں کہ سی آئی اے کے سابق ایجنٹ رابرٹ اسٹیل نے کہاتھا کہ موساد لولیتا آئی لینڈ میں کام کررہی ہے اور سی آئی اے ان کے ساتھ کام کرتی ہے یہ ہر اعتبار سے غداری ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جی ہاں یہ جاسوسی کے زمرے میں بھی آتاہے، یہ جاسوسی بھی ہے۔یہ ایسا ہی جیسا کہ مائیکل فلن کے بارے میں ہوا تھا مجھے توقع ہے کہ کسی نہ کسی مرحلے پر ٹرمپ ان میں سے ویڈیوز بھی جاری کردیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا ٹرمپ کے پاس سیاستدانوں کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ جی نہیں انٹیل کمیونٹی کے پاس یہ موجود ہیں اور کمیونٹی کے بعض کھلاڑیوں میں ٹرمپ کے بھرپور حمایتی موجود ہیں۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ کاکروچز پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں یعنی ان کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔
اس سوال پر کہ ٹرمپ نے تو نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران اسرائیل کے ساتھ ناقابل تسخیر تعلقات قائم رکھنے کا وعدہ کیاہے؟انہوں نے کہا کہ یہ سب ڈرامہ تھا، نیتن یاہو ٹرمپ کو شام پرحملے اور پوٹن سے نفرت پر قائل کرنے میں ناکام ہونے اور پیڈوگیٹ کو ایک سازش ظاہرکرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔رابرٹ اسٹیل نے یہی کہاتھا کہ پیڈوفائلز یعنی جنسی زیادتیوںکے بے نقاب ہونے کے بعد امریکی سیاست پر اسرائیل کا اثر ورسوخ ختم ہوجائے گا اور اس کے ساتھ ہی پورا نقشہ بری طرح تبدیل ہوجائے گا،یہی میڈیا شورمچارہاتھا کہ روس آرہاہے ،کیا یہ وہی میڈیا نہیں ہے جو یہ کہتاتھا کہ پزا گیٹ غلط خبر ہے ،یہی وجہ ہے کہ سی آئی اے اور موساد بھی اسی پراسی طرح سے بات کررہی ہیں۔
اس سوال پر کہ فیس بک اور گوگل جیسے سوشل میڈیا کا اس میں کیاکردار ہے؟انہوں نے کہا کہ فیس بک اور سی آئی اے ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں جبکہ گوگل سرکاری ترجمان بن چکاہے۔
اس سوال پر کہ اب واپس پیڈو کے مسئلے پر آتے ہیں، ایف بی آئی کے اینن نے گزشتہ سال جولائی میں کہاتھا کہ کلنٹن فاﺅنڈیشن نے غیر ملکیوں کو خفیہ معلومات فروخت کی تھیں۔ کیا وہ بھی پزا گیٹ میں ملوث تھا؟ انہوں نے کہا کہ جی ہاں ڈبلیو جے سی کی ایسی ویڈیو موجود ہیں جو ان کوتباہ کردیں گی ایف بی آئی نے چند ہفتے قبل ایک مقصد کے تحت ان میں سے کچھ افشا کی تھیں۔آپ سی آئی اے کے سابق ایجنٹ رابرٹ ڈیوڈ سے رابطہ کریں ہم اس موضوع پربات کرچکے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ آپ کے چینل پر آئے گا ، آپ یہ سب کچھ کر کے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اس حوالے سے اپنی کوششیںجاری رکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں