یونیک گروپ میں مزدوروں سے زیادتیوں کا سلسلہ جاری
شیئر کریں
رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی یونیک گروپ کی مزدوروں کے ساتھ زیادتیاں جاری، لطیف آباد کے رہائشی پریس کلب پہنچ گیا، احتجاج، 11 سال سے نوکری کر رہا تھا بغیر وجہ نکال دیا گیا، 5 ماہ کی تنخواہ بھی روک دی گئی، اقبال الدین کی دہائی، تفصیلات کے مطابق یونیک گروپ آف انڈسٹریز کی فیکٹریوں میں مزدوروں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو ہفتے کے دوران 50 سے زائد مزدور برطرف کردیے گئے ہیں، مزید ایک برطرف مزدور نے حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا ہے، ایوب کالونی لطیف آباد نمبر11 کے رہائشی اقبال الدین ولد عبدالحمید نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ11 سال سے یونیک موٹرسائیکل کمپنی میں ملازمت کر کے اپنے بچوں کا گزربسرکر رہا تھا ، کمپنی نے اسے کوئی وجہ بتائے بغیر نوکری سے فارغ کردیا ہے اور6مہینے کی تنخواہیں بھی کمپنی نے روک لی ہیں جو کمپنی دینے کیلئے تیار نہیں، اقبال نے کہا کہ وہ ایک مزدور ہے اور کرایہ کے گھر میں رہتا ہے ، روزگار چھینے جانے کے سبب وہ معاشی بدحالی کا شکار ہوگیا ہے، اس کے معصوم بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور کمپنی کے چکر کاٹ کاٹ کر وہ تھک چکا ہے لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی بقایا تنخواہیں اداکی جا رہی ہیں۔ مزدور اقبال نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ میری6 مہینے کی تنخواہیں جاری کروا کر دوبارہ نوکری پر بحال کرایا جائے۔