میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی 'تیسرے روزبھی ہلکی اور تیز بارش'جاں بحق افرادکی تعداد17ہوگئی

کراچی 'تیسرے روزبھی ہلکی اور تیز بارش'جاں بحق افرادکی تعداد17ہوگئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ،دثات میں مجموعی طور پر 17 افراد کی جان گئی۔کراچی میں 3روز سے جاری برسات سے شہر پانی ڈوب گیا۔ وہیں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور ڈوبنے کے واقعات رونما ہوئے۔شہر میں تین روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 افراد کی جان گئی،ڈوب کر 5افراد لقمہ اجل بنے۔بارش کے باعث سب سے زیادہ حادثات پیر 25جولائی کو پیش آئے جن میں 12افراد کی جان گئی، کلفٹن، ڈیفنس، صدر اور اطراف کے علاقوں میں صبح ساڑھے 11 بجے کے بعد ہلکی بارش تو کہیں تیز بارش شروع ہوئی۔قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے ارلی وارننگ سینٹر مون سون رین الرٹ جاری کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید مون سون ہواؤں کا باعث بننے والا ہوا کا کم دبا وسطی مغربی سندھ پر اب بھی برقرار ہے، نیا مون سون سسٹم سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر موسلادھار بارش کا باعث بنا، یہ کم دباؤ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر بدھ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور درمیانی بارش کا امکان برقرار رہے گا جبکہ کراچی میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔سندھ کے دیگر شہروں تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، حیدر آباد، مٹیاری، سانگھڑ، نواب شاہ، خیر پور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی اور کشمور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس موسمی نظام کے زیرِ اثر کراچی، حیدر آباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، سانگھڑ، نواب شاہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، دادو، جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور سکھر میں موسلادھار تیز بارش کے نتیجے میں شہری علاقوں میں سیلاب جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔صوبہ سندھ میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ضروری اقدامات کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں