میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادپی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم

حیدرآبادپی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :علی نواز حیدرآباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کا دھرنا، حیدر چوک پر دھرنے کے دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، ڈی ایس پی حالی روڈ بھی زخمی، پیپلزپارٹی ایم پی اے جبار خان بھی حیدر چوک پہنچ گئے، سپاف رہنما اسفند مری کی مدعیت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ق لیگ کے ووٹ رد کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنان نے حیدر چوک پر دھرنا دیا، دھرنے کے دوران تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کارکنان میں تصادم ہوگیا جس میں دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی برسات کردی، جھگڑے کی اطلاع پر سٹی کینٹ، حالی روڈ، مکی شاہ، جی او آر، فورٹ و دیگر تھانوں کی پولیس نے پہنچ کر دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کیا، جھگڑے کے دوران ڈی ایس پی حالی روڈ شکیل سولنگی بھی معمولی زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جبار خان بھی حیدر چوک پر پہنچے اور واقعے کی مذمت کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ پیپلزپارٹی طلباء ونگ کے رہنما اسفند مری کی مدعیت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں مستنصر بااللہ، جمشید علی شیخ، کلیم جعفری، شاہد خان عرف شیری، کاشف، شاہد و نامعلوم افراد پر سٹی تھانے پر داخل کردیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں