الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے ایڈمنسٹریٹر کوبرطرف کرے حافظ نعیم الرحمن
شیئر کریں
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے غیر قانونی و سیاسی ایڈمنسٹریٹر کوبرطرف کرے،24جولائی کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں ،آئین کے آرٹیکل 245کے تحت تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے عملہ کو تعینات کیا جائے،الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں کو درست کرے اور غیر جانب دار آر اوز کا تعین کرے۔جعلی بھرتیوں کی وجہ سے پولیس کا محکمہ بھی شکوک وشبہات پر مبنی ہے،سندھ حکومت پولنگ اسٹیشنز پرپرائیویٹ گارڈز کے ذریعے سے من پسند فیصلے حاصل کرنا چاہتی ہے ،کراچی میں ملین کی تعداد میں خواتین ٹھیکداری نظام کے تحت کام کررہی ہیں،جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی جماعت ان کے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھاتی،خواتین ملک کی باگ ڈوراور معاشرتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،جماعت اسلامی ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کے لیے مئیر شپ کو استعمال کرے گی،22 جولائی کو جماعت اسلامی کراچی میں عظیم الشان اور تاریخی ”حق دو کراچی مارچ ”کریں گے، مارچ میں خوتین ،بچے ،بوڑھے ،جوان اپنی فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں ۔24 جولائی کو جماعت اسلامی کا مئیر آئے گا تو شہر کی تعمیر کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔کراچی کے نوجوان جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کا حصہ بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادار ہ نورحق میں بدھ کے روز جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک، شہر کی موجودہ صورتحال،عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اانہوں نے مزیدکہاکہ کراچی کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام حکومتی جماعتوں کو مسترد کردیں ان لوگوں کی ترجیحات میں کراچی نہیں ہے،یہ جماعتیں سوائے جعلی اعلانات کے کچھ نہیں کرتیں،بارش کے بعد آج تک گٹر ابل رہے ہیں سوائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے کچھ نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے لیکن سرکاری سطح پر ان کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا۔