میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی ،ایم کیوایم ،پی ٹی آئی نے عملاًکچھ نہیں کیا‘ سراج الحق

پیپلزپارٹی ،ایم کیوایم ،پی ٹی آئی نے عملاًکچھ نہیں کیا‘ سراج الحق

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کے بغیر ممکن نہیں ، ماضی میں عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور میں کراچی میں تعمیر و ترقی کے جو پروجیکٹ اور منصوبے بنائے گئے ، مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے جو کام کیے گئے وہ کسی اور نے نہیں کیے ، پیپلز پارٹی 14سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے ، ایم کیو ایم بھی مختلف وفاقی و صوبائی حکومتوں میں شامل اور بلدیہ کراچی کی حکومت میں رہی ، پی ٹی آئی سے لوگوں کو امید تھی مگر افسوس کہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا ، جماعت اسلامی ہی کراچی کے عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے ، 24جولائی کو کراچی کے عوام ترازو کو کامیاب بنائیں ، ترازو کی جیت کراچی کے عوام کی جیت اور تعمیر و ترقی ومسائل کے حل کی ضمانت ہوگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں ضلع کیماڑی کے تحت بنارس چوک پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بنارس چوک پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جو ایک جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ۔ جلسے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، امیر ضلع کیماڑی فضل احد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کراچی میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آیا تھا ، ہم ا ن کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے شہر کی ابتر حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ خان کے دور نظامت کے بعد گزشتہ 17برسوں میں کراچی بہت پیچھے چلا گیا ، شہر میں کوئی بڑا منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا ، پانی کا K-4منصوبہ ، سرکلر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ سمیت بہت سے منصوبے جو انہوںنے شروع کیے تھے آنے والی حکومتوں نے مکمل نہیں کیے ۔کراچی کے عوام آج بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، ملک کے سب سے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی بندو بست نہیں ،کراچی کے نوجوان روزگار اور تعلیم سے محروم ہیں ، عوام کوصحت ، صفائی ستھرائی کی سہولت میسر نہیں ہیں ، سڑکیں تباہ حال ہیں ، بارش کے بعد کراچی میں جو سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے وہ ملک کے کسی اور شہر میں نہیں ہو تی ۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے ۔ کراچی کے عوام اپنے مسائل کا حل اور تعمیر و ترقی چاہتے ہیں ، کراچی ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے ، کراچی کو جن جماعتوں اور حکومتوں نے تباہ وبرباد کیا ہے ، اہل کراچی کو ان کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑا جا سکتا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں