میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کو ہٹانے سے گریزاں

ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کو ہٹانے سے گریزاں

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود محکمہ ماحولیات سندھ ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کو ہٹانے سے گریزاں، ڈی جی سیپاکی جانب سے پرانی تاریخوں میں پسندیدہ فائلز پر دستخط کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے مقدمہ نمبر 882 کی سماعت کے بعد نعیم احمد مغل کو بطور ڈی جی سیپا 18 جولائی تک کام کرنے سے روک دیا ہے،تام محکمہ ماحولیات سندھ نے انہیں کام سے روکنے کا کوئی نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا، نعیم مغل نے کافی دن سیپا ہیڈکواٹر نہیں آئے اور اپنی رہائشگاہ پر بیٹھ کر پرانی تاریخوں میں پسندیدہ فائلز پردستخط کر رہے ہیں۔ اس سے قبل واٹر کمیشن کی سفارش پرسپریم کورٹ آف پاکستان نے نعیم احمد مغل کو ڈی جی سیپا کے عہدے سے برطرفی کا حکم بھی جاری کیا تھا، کراچی سمندری آلودگی کیس میں عدالت عظمی کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی پہلے ہی نعیم احمد مغل کو ناہل ترین شخص قرار دے چکے ہیں، نعیم مغل نان کیڈر افسر ہونے کے باوجود ڈی جی سیپا جیسی کیڈر پوسٹ پر 10 سال سے براجمان ہیں، ان کے دور میں سیپا میں تمام لیبارٹریاں غیر فعال ہوئیں، نعیم مغل کی عہدے پر موجودگی کے دوران کیماڑی زہریلی گیس واقعہ میں پچاس افراد مارے گئے، سیپا کی لیبارٹریوں کا سارا سامان گم یا خراب ہوگیا، سیپامیںجعلی این او سیز کے اجراء کے لیے اندراج کا متوازی نظام متعارف کرایا گیا، جس پر تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی پیش کی۔ نعیم مغل نے 2002 میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان بھی اس لیے پاس کیا تھا کیونکہ وہ اکیلے ہی امیدوار تھے،نعیم مغل نے گریڈ 18 سے 19 میں پروموشن بھی لازمی عرصے سے چھ ماہ قبل حاصل کیا،نعیم مغل نے گریڈ 20 میں پروموشن بھی ایک تخیلاتی پوسٹ پر حاصل کیا ۔ نعیم مغل کے عہدے پر موجودگی کے دوران ان کے اثاثوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے، نعیم احمد مغل کا ڈفینس فیز 8 میں رہائشگاہ اور 3 گاڑیاں ہیں، عہدے سے پہلے ٹنڈو جام میں وہ ایک تین کمروں کے مکان میں قیام پذیر تھے،سیپا میں جوائننگ کے لئے پہلی بار وہ بس میں آئے تھے۔ڈی جی سیپانعیم احمد مغل کے مبینہ فرنٹ مین نے تیرہ کروڑ روپے کا نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں بنگلہ خریدلیا، ڈی جی سیپا کاایک اور فرنٹ مین کنیڈین شہری ہے اور ان کو غیر قانونی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کے عہدے سے نوازہ گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں