میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں فوج ورینجرزکی تعیناتی کافیصلہ

کراچی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں فوج ورینجرزکی تعیناتی کافیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن اور دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایاکہ کوشش ہوگی کہ قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں مذکورہ حلقے کے ہر حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے جب کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائیگا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں