میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا کراچی میں 6 بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کراچی میں 6 بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال میں کراچی کیلئے 6 بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہر کے 24 بڑے منصوبوں کیلئے10 ارب 82 کروڑ مختص کردیے ہیں،برساتی نالوں کی بحالی کیلئے 58 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق حکومت سندھ نے مالی سال 2022-23 کے دوران سائٹ کراچی کی مختلف سڑکوں کی مرمت و بحالی کیلئے سب سے زیادہ ایک ارب 35 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، یہ اسکیم رواں مالی میں شروع کی گئی اور آئندہ مالی سال میں مکمل ہوگی، اسکیم پر 43 فیصد کام مکمل ہوا ہے۔ جوہر چورنگی پر انڈر پاس اور فلائی اوور کی اسکیم سال 2021 میں شروع کی گئی اور اسکیم کے لئے ایک ارب 73 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں لیکن اسکیم پر ایک سال گزرنے کے باوجود پیش رفت نہیں ہوئی اور صرف 15 فیصد ترقیاتی کام کیا گیا ہے،کراچی کے برساتی نالوں کی بحالی حکومت سندھ کیلئے ابھی تک چیلنج ہے اور اس اسکیم پر صرف46 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہوا ہے، اسکیم آئندہ مالی سال میں 58 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونی ہے۔شاہراہ نور جہاں کی مرمت و بحالی کیلئے 97 کروڑ 70 لاکھ، ناتھا خان فلائی اوور پر یوٹرن کی تعمیر کیلئے 10کروڑ، گلبرگ چورنگی سے راشد منہاس روڈ تک روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 36 کروڑ 80 لاکھ، لیاری میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کیلئے 28 کروڑ، لیاری ایکسپریس وے سے منسلک سڑکوں کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ،ضلع شرقی میں پانی اور سیوریج لائنوں کی بحالی کیلئے 39 کروڑ 80 لاکھ روپے، شہید ملت ایکسپریس وے (کی پی ٹی فلائی اوور سے منظور کالونی)کی مرمت و بحالی کیلئے 51 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت سندھ نے بجٹ میں کراچی کیلئے نئے منصوبوں میں برساتی نالوں کی بحالی کی اسکیم فیز ٹو کے نام شروع کی ہے اور اس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں، نہر خیام کی بحالی کے لئے 50 کروڑ، ضلع کیماڑی میں ناصر بروہی ہوٹل سے مبارک گوٹھ تک سڑک کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 50 لاکھ، ضلع سینٹرل میں اسپورٹس کامپلیکس کی تعمیر کیلئے 60 کروڑ، سچل گوٹھ میں سڑکوں کی بحالی کیلئے 30 کروڑاور منظور کالونی میں سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں