میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اب گلی محلے میں لانگ مارچ کی پوزیشن میں نہیں ، راناثنااللہ

عمران خان اب گلی محلے میں لانگ مارچ کی پوزیشن میں نہیں ، راناثنااللہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے 25مارچ کوہونے والے خون مارچ کاعلاج ہوگیاتھااب عمران خان کسی محلہ گلی میں بھی لانگ مارچ یاجلسہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔وہ پریشان ہے اس لئے وہ مددکے لئے اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ پردستک دے رہے ہیں اُمیدہے اُنہیں کسی جگہ سے بھی مددنہیں ملے گی کیونکہ اُن کی مددہی غیرقانونی اورغیراصولی ہے۔اداروں اورپاکستان سے متعلق اُن کی گفتگوکے بعداُن کے اپنے ارکان بھی ساتھ نہیں رہے جوساتھ ہیں وہ بدنام ہیں اس لئے اُنہیں کوئی جماعت ساتھ ملانے کے لئے تیارنہیں۔’’صباح نیوز‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ ہم معمولی وقت میں بھی آئی ایم ایف کونہیں عمران خان کی نااہلی اورناکامی کی وجہ سے معاشی طورپربدحال ہونے والے عوام کوخوشحال دیکھناچاہتے ہیں۔وفاقی اورپنجاب کے بجٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ عوام کوتکلیف نہیں ریلیف دیاگیا۔اربوں روپے کی سبسڈی پرحکومت نے قربانی دی عوام کوقربان نہیں کیاگیا۔اُنہوں نے کہاکہ 4سالہ اقتدارکے بعدعام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کوبدحال کریں گے کیوںکہ عمران خان نے قوم کودھوکہ دیااورتمام وعدوں اوردعووں سے منحرف ہوئے۔ضمنی الیکشن میں اُسے اپنی سیاسی حیثیت کاعلم ہوجائے گا۔ اُن کاکہناتھاکہ وقت سے قبل انتخابات کاکوئی ایک جماعت فیصلہ نہیں کرسکتی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں