میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک جا پہنچا

کرچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک جا پہنچا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی بدترین لوڈ شیڈنگ کی زد میں آگیا، مختلف علاقوں میں دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ مستثنی علاقوں میں تین گھنٹوں سے آٹھ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے شہر میں گیس کی کمی کا جواز بنا کر تاریخ کا بلند ترین ٹیرف لینے کے باوجود تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے رات کے اوقات میں بھی کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہری رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوگئے اور دن میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے۔کے الیکٹرک نے دعوی کیا تھا کہ تین گھنٹے بجلی بند کی جائے گی لیکن مختلف مستثنی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے سے آٹھ گھنٹے تک کی جا رہی ہے۔کراچی میں اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لا نڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، رنچھوڑ لائن، گارڈن، لیاری، بلدیہ ٹاون، اورنگی ٹاون، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، پی آئی بی کالونی، لائز ایریا، شاہ لطیف ٹاون، گلشن معمار، احسن آباد، گڈاپ سمیت دیگر شامل ہیں جہاں کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے، ان علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک ماضی میں مصنوعی لوڈ شیڈنگ کرکے سستا فرنس آئل حاصل کرتی رہی ہے جبکہ اس بار سستی گیس کا حصول چاہتی ہے۔ ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کی واجبات کی ادائیگی کی صورت میں مقرر گیس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کے الیکٹرک ہمیشہ سستی بجلی پر انحصار کرتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹ سے بجلی بنانے کے بجائے سستی بجلی پر انحصار کر رہی ہے اس وجہ سے شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے تاکہ عوامی دباو آنے کی صورت میں حکومت سستی گیس فراہم کرائے، کے الیکٹرک کی اس بلیک میلنگ میں کراچی کے شہر ی بھاری بھرکم بل دینے کے باوجود اذیت ناک لوڈ شیڈنگ برداشت کر ر ہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں