میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی بجٹ ،کون کون سی چیزیں مہنگی ، کس کس پر ٹیکس بڑھا؟

وفاقی بجٹ ،کون کون سی چیزیں مہنگی ، کس کس پر ٹیکس بڑھا؟

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی ہے، تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، ،گاڑیوں کی خریداری پر10ہزارسے5لاکھ ، درآمدی موبائل پر100سے16 ہزارتک دینے ہونگے ، بیرون ملک ہوائی سفربھی مہنگا ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں پیش وفاقی بجٹ کے بعد درآمدی موبائل فونز مہنگے ہوگئے، مختلف موبائل فونز پر 100 روپے سے16 ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے، 6ہزار والے موبائل فون پر100 روپے ،6 سے20 ہزار والے پر 200 روپے، 40 ہزار والے موبائل فون پر 6 سو روپے، ایک لاکھ روپے والے موبائل فون پر 4 ہزار، ڈیڑھ لاکھ تک والے موبائل پر8 ہزار اورڈیڑھ لاکھ سے زائد والے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ بجٹ میںگاڑیوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، 850 سی سی والی گاڑی پر 10 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے، 851 سے1000 سی سی والی گاڑی پر 20 ہزار، 1300 سی سی تک 25 ہزار، 1600 سی سی تک 50 ہزار، 1800 سی سی تک1 لاکھ 50 ہزار، 2000 سی سی والی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ2001 سے2500 سی سی والی گاڑیوں پر3 لاکھ، 3000 سی سی والی تک کی گاڑی پر4 لاکھ اور 3000 سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر5 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویزہے۔ وفاقی بجٹ میں آئند مالی سال کیلئے بزنس اور فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھانے کا بتایا گیا ، بیرون ملک ہوائی سفر کے ٹکٹ پر ٹیکس 10 ہزارسے بڑھا کر50 ہزارروپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں