میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسٹم انٹیلی جنس حیدرآباد، پنگریو میں کی گئی کارروائی مشکوک بن گئی

کسٹم انٹیلی جنس حیدرآباد، پنگریو میں کی گئی کارروائی مشکوک بن گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز ) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد کی پنگریو میں کی گئی کارروائی مشکوک بن گئی، 4 مارچ کو پکڑے گئے 15 ہزار لیٹر سالوینٹ آئل کو سیزر رپورٹ میں اسمگل شدہ قرار دیا گیا، لوکل لیبارٹری سے سمپل ٹیسٹ کروائے گئے، سندھ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر نے کسٹم افسران کے الزامات رد کر دیے، پیسے نہ دینے پر ہراساں کرکے کاروبار تباہ کیا جا رہا ہے، وسیم خان، تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ حیدرآباد کی بدین کے پنگریو شہر میں کی گئی کارروائی مشکوک بن گئی ہے، 4 مارچ کو کسٹم ٹیم نے افسر گل محمد مری کی سربراہی میں ایک ٹینکر کو پکڑا کسٹم افسران کی سیزر رپورٹ کے مطابق 6 ویلر ٹینکر نمبر ٹی ٹی سی 728 میں 15 ہزار لیٹر اسمگل شدہ سالوینٹ آئل تھا جو کہ جیلانی پمپ پر اتارا جا رہا تھا، دستاویزات کے لکی کنسٹریکیشن کمپنی اسلام کوٹ نے سالوینٹ آئل بزنس الائنس سسٹم جو کہ انر پیٹرولیم ریفننگ فیسلٹی کا ڈیلر ہے کے ذریعے اسلام کوٹ میں اپنے ورکشاپ پر منگوایا تھا جس کی تمام سیلز ٹیکسز، انوائسز و دستاویزات موجود تھے، ذرائع کے مطابق کسٹم افسران کا سندھ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر وسیم خان سے ذاتی تنازع چل رہا ہے اور کچھ عرصہ قبل بھی وسیم خان کی گاڑی تحویل میں لیکر 32 دن کے بعد ریلیز کی گئی جبکہ اس معاملے پر وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسٹم افسران نے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی، ذرائع کے مطابق جیلانی پیٹرولیم سروس پنگریو وسیم خان کے قریبی رشتے دار کی ہے جو کہ کچھ عرصہ قبل وسیم خان کے پاس ٹھیکے پر بھی تھا، وسیم خان کے مطابق مذکورہ ٹینکر کو اسلام کوٹ جانا تھا تاہم کسٹم افسران اسے جیلانی پیٹرولیم پمپ پر لیکر آئے، وسیم خان کے مطابق مذکورہ ٹینکر کی لوکل لیبارٹری سے سیمپل ٹیسٹ کرائے گئے جسے کسٹم عدالت نے رد کرتے ہوئے دوبارہ سمپل کرانے کے احکامات دیے تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کسٹم افسران سیمپل کرانے کو تیار نہیں ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد کی تمام کارروائیاں کسٹم افسر گل محمد مری کی سرپرستی میں کی جاتی ہیں اور گل محمد مری نے نجی افراد پر ٹیم میں شامل کر رکھے ہیں، ذرائع کے مطابق غیرقانونی مال کو لائین دینے کے مد میں روزنامہ لاکھوں روپے کی رقم بٹوری جا رہی ہے، کسٹم افسران نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے وسیم خان اور عارف زمان پر ایرانی تیل اسمگلنگ کا الزام لگایا تھا تاہم سندھ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر وسیم خان نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہراساں کرکے ان کا کاروبار تباہ کیا جا رہا ہے، وہ پاکستانی شہری ہیں لیکن ان کے ساتھ ناجائز کیا جا رہا ہے، وسیم خان نے کہا کہ کسٹم افسران ثابت کریں کہ انہوں نے ان کی کتنے ایرانی تیل کے ٹینکر پکڑے ہیں وہ ان کے اس بیان کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا کیس داخل کرینگے، وسیم خان نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی غیرقانونی کارروائیوں کا سرپرست ہے اور نجی افراد لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کو یرغمال بنا کر تشدد کر کے بھاری رشوت لی جاتی ہے، انہوں نے کہا وہ ان زیادتیوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائینگے۔ روزنامہ جرأت کی جانب سے کسٹم کا موقف لینے کیلئے متعدد بار ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد سلیم میمن کو کال اور میسجز کئے گئے لیکن انہوں نے کوئی جواب دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں