کراچی کو پانی سپلائی کرنیوالی جھیل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، آئندہ چند روز میں شہر کو پانی دستیاب نہیں ہوگا
شیئر کریں
( رپورٹ عقیل احمد ) حکومت سندھ نے ارسا کو خبردار کردیا ہے کہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ دینے سے کینجھر جھیل تیز ی سے نیچے جارہی ہے اور آئندہ چند روز میں کراچی کو کینجھر جھیل سے پانی کی سپلائی بند ہوجائے گی جس سے بہت بڑا شورشرابہ ہوگا یہ بات ڈائریکٹر ریگیولیشن محکمہ آبپاشی کی جانب سے چیئرمین ارسا کو لکھے گئے ایک مراسلہ میں کیا گیا ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ارسا نے بتایا ہے کہ چشما بیراج سے سندھ کو 80 ہزار کیوسکس پانی فراہم کیا جارہا ہے اس بات کی نشاندہی کی جارہی ہے کہ سندھ میں اس وقت 1991کے معاہدے کے تحت پانی کی 50 ترین کمی ہے جبکہ پنجاب میں پانی کی کمی 19 فیصد ہے پانی کی کمی کی وجہ سے کاشتکاروں شدید احتجاج کررہے ہیں کیونکہ انہیں پانی کی اشد ضرورت ہے بہت سارے کینال اس وقت خشک پڑے ہیں اس حد تک کہ پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے کینجھر جھیل جہاں سے کراچی کو پینے کا ہانی فراہم کیا جارہا ہے اس کی لیول روزانہ تیزی سے نیچے گر رہی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو چند روز میں کراچی کے لئے پانی دستیاب نہیں ہوگا جس سے چند روز میں بہت بڑا شور شرابہ ہوگا اس لئے ارسا سے گذارش ہے کہ انڈس سسٹم سے جہلم چناب سسٹم کے ذریعہ چشما جہلم اور تونسا پنجند لنک کینالز کو پانی کی فراہمی فوری طور پر بند کی جائے یہ ارسا کی جانب سے عمل غیرقانونی ہے اس ساری صورتحال میں ایک مرتبہ پھر گذارش کی جاتی ہے کہ سندھ کی پانی کی ضروریات پوری کی جائے اور انڈس سسٹم سے جہلم چناب سسٹم کی جانب پانی کی فراہمی فوری طور پر روکی یہ کام بہت ضروری اور فوری طور پر کیا جائے۔