میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت ،جنونی ہندوئوں نے ایک اورمسجدنذرآتش کردی

بھارت ،جنونی ہندوئوں نے ایک اورمسجدنذرآتش کردی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد نذر آتش کردی اورمسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پرحملے کئے اورایک مسجد کوآگ لگا دی۔ ہندوانتہاپسندوں کے گروپوں نے مسلمانوں پرتشدد کیا اورلوٹ مارکی۔ مسلمانوں کی دکانیں لٹنے اورمسجد نذرآتش ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔مسلمانوں پرحملوں کے دوران مقامی انتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی رہی اورحملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کے سامنے مذہبی نعرے لگائے اورمزید حملوں کی دھمکیا ں دیں۔دوسری جانب مغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے پیش امام کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اترپردیش کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے قدیم تاریخی شہرلکھنو کا نام بدل کر ہندوکی مقدس ہستی کے نام پررکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ادھرآل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں ہندو انتہاپسندوںکی طرف سے مساجد کی بے حرمتی کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائیگا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم پرسنل لا بورڈکی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز وارانسی میںمنعقد ہوا جس میں بورڈ کے 45ارکان نے آن لائن شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ بھارت میں ہندو فرقہ پرست قوتین لاقانونیت پر کمر بستہ ہیں اور بھارتی عدلیہ بھی مظلوم مسلمانوںکی داد رسی نہیں کررہی ہیں۔اجلاس میں کہاگیاکہ بھارت میں ہندو انتہاپسندوںکی طرف سے مساجد کی بے حرمتی کی کسی بھی کوشش کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اجلاس میں گیانواپی مسجد تنازعہ اورٹیپو سلطان مسجد دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور فیصلہ کیاگیا کہ گیانواپی مسجد کا معاملہ کیونکہ بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا بورڈ کی لیگل کمیٹی مقدمے کے مسلم فریق کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرے گی ۔اجلاس میں مزید کہاگیا کہ بھارت کے عوام کوگمراہ کرنے کیلئے ان کے سامنے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیاجارہا ہے اوران تک درست حقائق اور معلومات فراہم کرنے کیلئے پمفلٹ اور کتابیں شائع کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں