میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوری آباد میں بلڈر مافیا سرگرم، جامشورو میں کھاتے تبدیل کرکے زمینوں پر قبضوں سلسلہ جاری

نوری آباد میں بلڈر مافیا سرگرم، جامشورو میں کھاتے تبدیل کرکے زمینوں پر قبضوں سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(بیورو رپورٹ) نوری آباد میں بلڈر مافیا سرگرم، اے ایس پی بلدیہ حسنین وارث کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کا گاؤں خیرو پالاری کا گھیراؤ، رہائشیوں کی مزاحمت، اعلیٰ پولیس افسر کی حکم پر بااثر بلڈر قاضی اعجاز نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، ذرائع، 12 ایکڑ زمین کے کھاتے تبدیل کئے گئے، تفصیلات کے مطابق ضلع جامشورو میں کھاتے تبدیل کرکے زمین پر قبضہ کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا ہے، گذشتہ روز پولیس کی بھاری نفری نے اے ایس پی بلدیہ حیدرآباد حسنین وارث کی سربراہی میں تحصیل تھانہ بولا خان کے دیھ کلو کھور میں گاؤن خیرو پالاری میں زمین کا قبضہ لینے پہنچی، پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مختیارکار تھانہ بولا خان ممتاز ٹالپر تھے، گاؤن کی رہائشیوں کی مزاحمت پر پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی تاہم پولیس ابھی تک گاؤن میں موجود ہے، رہائشیوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو اور روینیو افسران نے ملی بھگت کرکے جعلی کھاتے بنائیے اور بااثر بلڈر قاضی اعجاز زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، مختیارکار کے مطابق 12 ایکڑ زمین قاضی اعجاز نے خرید کی ہے، دوسری جانب ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسر کی ہدایات پر اے ایس پی بلدیہ حیدرآباد اور مختلف تھانوں کی پولیس کو بھیجا گیا، ذرائع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسر اور بلڈر مافیا میں گٹھ جوڑ کی مدد سے حیدرآباد، جامشورو میں قبضوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں