میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاڑکانہ میں عوام اتحادناکام، متعددرہنماسیاست سے کنارہ کش

لاڑکانہ میں عوام اتحادناکام، متعددرہنماسیاست سے کنارہ کش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ : شعیب مختار) پاکستان پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں سندھ سے ٹف ٹائم نہ ملنے کی راہ ہموار ہو گئی لاڑکانہ عوامی اتحاد کی ناکامی کے بعد جی ڈی اے کی کشتی بھی ہچکولے کھانے لگی متعدد رہنماؤں نے ساتھ چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور پاکستان تحریک سے اتحاد برقرار رکھنے پر متعدد رہنما جی ڈی اے کی قیادت سے سخت ناراض تھے۔ اس ضمن میں ایاز لطیف پلیجو اور غوث بخش مہر کی جانب سے پارٹی سے دوری اختیار کر لی گئی ہے جس کے تحت 2017 میں سندھ سرکار کے مقابلے میں مختلف جماعتوں کا بنایا گیا اتحاد جی ڈی اے انتہائی کمزور دکھائی دیتا ہے۔ پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں حالیہ دنوں سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہیں، جبکہ چند ماہ قبل لاڑکانہ میں جی یو آئی ،جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے تعاون سے بنایا گیا اتحاد بھی سندھ کی حکمران جماعت کیخلاف کسی قسم کی کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے، تاہم مختلف جماعتوں کی ٹوٹ پھوٹ کا فائدہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پہنچنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں