میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنرپنجاب کامعاملہ، غیریقینی صورتحال بر قرار ، بحران مزید بڑھنے کا امکان

گورنرپنجاب کامعاملہ، غیریقینی صورتحال بر قرار ، بحران مزید بڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب میں گورنر کے معاملے پر تذبذب کی صورتحال بر قرار ہے بلکہ بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے ،گورنر پنجاب عمر چیمہ کے پاس 36گھنٹے باقی رہ گئے ہیں،صدر پاکستان کی جانب سے پنجاب میں نیا گورنر نہ لگنے سے متعلق2آپشن زیر غور ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق طے شدہ ضابطے کے مطابق گورنر پنجاب عمرچیمہ آج منگل رات 12بجے آئینی طور پرعہدے سے الگ ہوجائیں گے۔نئے گورنر پنجاب کے نام کی منظوری نہ ہونے پرسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی قائممقام گورنر پنجاب بن جائیں گے۔قائمقام گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا ہے۔چوہدری پرویزالٰہی کے قائم مقام گورنر پنجاب بننے پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری قائمقام سپیکرپنجاب اسمبلی ہوں گے۔ڈپٹی سپیکربھی سپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کیلئے اسمبلی اجلاس فوری بلواسکتے ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کوخبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ چند گھنٹوں کے گورنر موصوف شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں توبہتر ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صدر اور گورنر پنجاب ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ اور عوام آپ پر تھو تھو کرتی رہے ،صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں، کسی بھی خلاف ورزی سے باز رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے صدر کے پاس کوئی اِن ہیرنٹ یاریذیڈیول پاورز نہیں ،پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے، اْن کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایوان صدر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نہیں، عمران خان کے غلام نہ بنیں، آئین پر چلیں۔انہوںنے کہاکہ عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں اور شرافت سے گھر چلے جائیں ، آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں