میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایچ ڈی اے ،شعبہ ٹائون اینڈ پلاننگ کی ریکوری صفر ڈی جی کی کارکردگی سے افسران نالاں

ایچ ڈی اے ،شعبہ ٹائون اینڈ پلاننگ کی ریکوری صفر ڈی جی کی کارکردگی سے افسران نالاں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامی بحران کے بعد مالی بحران کا بھی شکار، شعبہ ٹائون اینڈ پلاننگ کی ریکوری صفر ہوگئی، انتظامی عہدے چیئر گیم بن گئے، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد پرویز میمن کو ہٹا دیا گیا، انجم سعید کو ایم ڈی واسا سمیت ایک اور چارج، ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی کارکردگی سے ضلعی و ڈویژنل انتظامی افسران بھی نالاں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامی بحران کے بعد مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے، کچھ عرصہ قبل مقرر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ اور نئی پالیسیوں کے باعث حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں انتظامی و مالی بحران نے سر اٹھا لیا ہے، ذرائع کے مطابق ایچ ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن اینڈ پلاننگ کی ریکوری صفر ہوگئی ہے جس کے باعث ادارے میں مالی بحران میں شدت آگئی ہے، دوسری جانب ایچ ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے، کچھ دن قبل ایم ڈی واسا زاہد کھیمٹیو کو عہدے سے ہٹا کر پراجیکٹ ڈائریکٹر ہائوسنگ انجم سعید کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج دیا گیا تھا، جبکہ انجم سعید کے پاس پی ڈی بیوٹیفکیشن کا چارج بھی موجود ہے، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شاہد پرویز میمن کو بھی عہدے سے ہٹا کر انجم سعید کی جگہ پی ڈی ہائوسنگ مقرر کیا گیا ہے، کچھ عرصہ قبل مقرر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی تقرری کے بعد حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں انتظامی و مالی بحران پایا جاتا ہے، جبکہ عہدے گیم چیئر بن چکے ہیں اور اکھاڑ پچھاڑ کے باعث افسران میں شدید بی چینی پائی جاتی ہے، موجودہ ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی کارکردگی سے ضلع و ڈویڑنل افسران بھی نالاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں