کپڑے بیچ کرسستاآٹادینے کی بات شعبدے بازی کے سواکچھ نہیں ،اسد عمر
ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ہر دعویٰ جھوٹا ہے، ایک ماہ میں افراط زر کی شرح 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا ہر دعویٰ جھوٹا اور ہر قدم ملک پر بھاری پڑ رہا ہے۔ مہنگائی میں کمی کا دعویٰ بھی پیٹ پھاڑ کر لوٹی دولت واپس نکلوانے والی بڑھکوں جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں افراط زر کی شرح 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور وزیر اعظم کپڑے بیچ کر عوام کو سستا آٹا دینے جیسی شعبدہ بازیاں کررہے ہیں۔ یہ نااہل گلدستہ جب تک حکومت میں رہے گا معیشت کا بیڑا غرق کرے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ نااہل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے معیشت کا بیڑہ تو غرق کرنا ہی ہے لیکن معیشت کا بیڑہ غرق ہونے کے ساتھ ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے۔