میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کراچی میں ٹریفک حادثات عروج پر پہنچ گئے

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ٹریفک حادثات عروج پر پہنچ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) بحریہ ٹاؤن کراچی قاتل ٹاؤن بن گیا تیز رفتار ٹریفک نے کمسن طالبہ ماریہ کو ہمیشہ کی نیند سلا دیا غیر تربیت یافتہ سیکورٹی کے باعث علاقہ نوگو ایریا بن گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈریم مارٹ کے سامنے تیز رفتار ویگو گاڑی کی جانب سے 6 سالہ ماریہ راشد کو کچل دیا گیا تھا جس پر وہ موقع پر ہی جان کی بازی سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔اطلاعات کے مطابق ماریہ کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی ہے مذکورہ طالبہ کمانڈر اسکولنگ سسٹم کے جونیئر مونٹیسوری میں زیر تعلیم تھی۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں ٹریفک حادثات حالیہ دنوں عروج پر پہنچے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں چند روز قبل انتظامیہ کی جانب سے حادثات کی روک تھام اور کم عمر ڈرائیورز کی پکڑ دھکڑ کے لیے ٹریفک چالان دگنے کرنے کی حکمت عملی بھی اپنائی کی گئی تھی جس کے بعد بھی واقعات میں کسی قسم کی نمایاں کمی سامنے نہیں آسکی ہے۔بحریہ ٹاؤن کی غیر تربیت یافتہ سیکورٹی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہونے کے بعد ٹریفک حادثات کو جنم دیتی دکھائی دیتی ہے جس کے تحت گزشتہ روز سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی جس کا نمبر بی ایف این 973 بتایا جاتا ہے کو فٹ پاتھ پر چڑھا دیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں