حیدرآباد ڈیولپمنٹ،2 ہزار سے زائد ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے ، ڈائریکٹر جنرل شاہ خرچیوں میں مصروف
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، 2 ہزار سے زائد ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے، ڈائریکٹر جنرل نے سیکریٹریٹ میں افطار پارٹی سجا لی، 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین کئی دن سے احتجاج پر، شہر میں پانی و سیوریج کے مسائل پیدا ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق معاشی خسارے کا شکار حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں، ایک طرف 2 ہزار سے زائد ملازمین کے گھروں کے چولھے 14 ماہ سے تنخواہیں و پینشن نہ ملنے کے باعث ٹھنڈے ہیں تو دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے سہیل خان نے افسران، سیاستدانوں و تاجروں کیلئے ایچ ڈی اے سیکریٹریٹ میں پرتعیش افطار پارٹی منعقد کی، ذرائع کے مطابق افطار پارٹی میں لاکھوں روپے خرچ کئے گئے، واضع رہے کہ حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دو ہزار سے زائد ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں و پینشن نہ ملنے کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں اور ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی کال پر روزانہ 5 گھنٹے پمپنگ اسٹیشنز، واٹر سپلائی اور فلٹر پلانٹس بند کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے، پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جبکہ سیوریج کے مسائل نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے، افطار پارٹی اور ملازمین کی احتجاج کے حوالے سے روزنامہ جرأت کی جانب ڈی جی ایچ ڈی اے سہیل خان سے موقف لینے کیلئے کال کی گئی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔