ملک میں انتشارکی سیاست فوری بند کی جائے، مفتاح اسماعیل
شیئر کریں
مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، امت مسلمہ کی وحدت ان کی نظروں میں کھٹکتی ہے۔ حکومت پاکستان اس سارے معاملے کو بھر پور قوت کے ساتھ عالمی سطح پر اٹھائے گی۔ سفارتی تعلقات کو استعمال کیا جائے گا،معیشت سنبھالنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، عوام دوست بجٹ پیش کریں گے، مارکیٹوں میں بہتری آئے گی اور مہنگائی بھی کم ہوگی، مہنگائی پر قابوپانا پوری کابینہ کی اولین ترجیح ہے، انانیت پرست حکومت سے جان چھوٹ گئی ہے، اب پارلیمنٹ کی بالادستی ہے،ان شاء اللہ شہباز شریف معیشت کو بحال کریں گے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیملک بھر کیعلماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نئی حکومت کے قیام اور وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے رد تکفریت،بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے تجاویز دیتے ہوئے ملک میں مسلسل جاری سیاسی بحران اور داخلی و خارجی صورت حال کے خاتمے کیلئے فوری طور پر آل پارٹی کانفرنس کرانے کا مشورہ دیا، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوراس کی اتحادی سیاسی جماعتوں کی حکومت ایک خوبصورت گلدستہ ہے اس گلدستے کے پھولوں پرمشتمل وفاقی کابینہ کے وزراء اپنی بے مثال کارکردگی سے ملک اورقوم کی ڈوبتی ہوئی کشتی کوبھنورسے نکال کرکنارے پرلانے کیلئے اپناکردارادا کریں گے اورملک اورقوم کی تقدیربدلنے کے علاوہ ملک کونہ صرف بدحالی سے نکال کرخوشحالی کی راہ پرگامزن کریں گے اورعمرانی حکومت کی نحوست مکمل طورپرختم ہوگی وہ وقت دورنہیں جب ملک میں نئے دورکا آغازہوگاملک میں ہرطرف پھرترقی ہی ترقی دکھائی دے گی، انہوں نے کہا کہ ا داروں کا احترام ازحد ضروری ہے۔نظریہ ضرورت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول کو خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے اوراس حوالے سے اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے۔انتقامی اور،سیاسی دشمنی کا کلچر انتہائی خطرناک ہوگا۔تمام سیاسی جماعتیں آئین وقانون کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے اپنا مثبت کرداراداکریں تاکہ ملک وقوم ترقی کی منازل طے کر سکیں۔ملک وقوم کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف نئے انتخابات میں پہناں ہے جو اپنے مقررہ وقت پر ہو نگے، انہوں نے کہا کہ سندھ و پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور انداز میں شرکت کرئے گی۔ پڑھے لکھے اور با کردار نوجوانوں کو میدان میں اتاریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا سیاسی اختلاف کو سیاست تک رکھا جائے ذاتیات کی سیاست ملک و قوم کے لئے خسارے کا سبب ہو گی جیت اور ہارسیاسی عمل کا حصہ ہے مگر اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہئے ہمیں سیاسی معاملات پر دست و گریباں نہیں ہونے چاہئے عام انتخابات میں دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گاسوشل میڈیا پر لوگوں کی پگڑیاں اچھال کر ملک کی بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا،حکومت ضروری اصلاحات کر کے الیکشن کی جانب جائے گی،انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتیں پاکستان کی ہیں ملک کو سب نے مل کر ترقی کی راہوں پر چلانا ہے انتشارکی سیاست بند کی جائے قوم پہلے ہی شدید اضطرابی کیفیت میں ہے قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے یکجا کیا جائے یہی ملک کے مفاد میں ہے۔