میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معتمرین کی صحت اطمینان بخش،وبائی امراض سے محفوظ رہے،سعودی عرب

معتمرین کی صحت اطمینان بخش،وبائی امراض سے محفوظ رہے،سعودی عرب

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سعودی عرب کے وزیر صحت فھد بن عبدالرحمن الجلاجل نے کہا ہے کہ عمرہ اور زیارتوں کے لئے مکہ مکرمہ آنے والے معتمرین کی صحت اطمینان بخش ہے۔ ابھی تک ان میں کسی قسم کے وبائی امراض یا عمومی صحت کے لیے نقصان دہ واقعات کا پھیلا دیکھنے میں نہیں آیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فھد بن عبدالرحمن الجلاجل نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت ہے کہ معتمرین اور زائرین کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انھوں نے بتایا کہ وزارت صحت مکہ مکرمہ میں موجود ہستپالوں اور بنیادی صحت مراکز کے ذریعے متعمرین کے علاج اور انہیں امراض سے بچا کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر صحت کے بہ قول رمضان 1443ھ کے دوران صحت کے لیے تیار کردہ پلان میں حفاظتی اقدامات سمیت متعددی امراض کے پھیلا ئوکو روکنے کی خاطر ضروری ٹیسٹوں کا منظم نظام موجود ہے۔الجلاجل نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ 18 ہزار اہلکار معتمرین اور زائرین کی کا فریض سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں کے دوران 7200 معتمرین کو صحت کے ہنگامی مراکز، مکہ کے ہسپتالوں اور حرم کے ہستپال کے ذریعے صحت اور علاج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ اس وقت تک 36 ہنگامی نوعیت کے آپریشنز، 291 ڈائیلاسسز اور 20 اینجیو پلاسٹیز کی جا چکی ہیں۔ وزیر صحت نے سعودی قیادت اور ان کی نگرانی میں کام کرنے والے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے عملے کے لا محدود تعاون اور وسائل کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا جو اس سال عمرہ سیزن کے دوران فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی وہ متعمرین اور زائرین کی عبادات کو شرف قبولیت بخشے تاکہ اللہ کے مہمان مناسک کی ادائی کے بعد بخیریت اپنے ملکوں کو واپس جا سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں