میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے رائے طاہر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا

حکومت نے رائے طاہر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو ہٹا کر رائے طاہر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا۔ نئے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی کی ، وہ ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپوربھی رہ چکے ہیں۔ رائے طاہر ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں، وہ آئی جی بلوچستان کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ رائے طاہر کراچی میں ایس پی اور اے ایس پی کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں