میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
21اپریل کو مینار پاکستان سے آزادی اور خودمختاری کا اعلان کریں گے،عمران خان

21اپریل کو مینار پاکستان سے آزادی اور خودمختاری کا اعلان کریں گے،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 21 اپریل کو مینار پاکستان سے آزادی اور خودمختاری کا اعلان کریں گے، آزادی اور خودمختاری کیلئے قوم یکجا ہے، سازش سے تبدیلی قبول کی تو کوئی بھی بیرونی دباؤ کا سامنا نہیں کرے گا ، فوری شفاف الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔نجی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی، 21 اپریل کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل رات کو سماجی میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کریں گے،تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت کی گئی۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شفاف الیکشن کے ذریعے عوام کو موقع دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں،کسی بھی ملک کی جمہوریت اور خودمختاری کا تحفظ عوام کرتے ہیں، سازش سے تبدیلی قبول کی تو کوئی بھی بیرونی دباؤ کا سامنا نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی آزادی اور خودمختاری کیلئے یکجا اور متحرک ہے، 21اپریل کو مینار پاکستان سے آزادی اور خودمختاری کا اعلان کریں گے۔مزید برآں سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی نئی تحریک میں ’’خودار جوان خودار پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے فوکل پرسن برائے یوتھ افئیر عثمان ڈار نے بنی گالا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے مہم لانچ کرنے منظوری دے دی۔ مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے کنونشنز کا انعقاد ہو گا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ خودار پاکستان کی جنگ خودار نوجوانوں کی مدد سے لڑوں گا۔نوجوان میری تحریک کا کلیدی حصہ ہوں گے، نوجوان باشعور ہیں اور اچھے برے میں فرق سمجھ چکے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوان کے لیے کنونشنز کا انعقاد ہو گا، عمران خان نوجوان کو پارٹی کی فیصلہ سازی میں شامل کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں