میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جہاں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی’۔بیان میں کہا گیا کہ ‘ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا’۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری تقریب میں بھی آرمی چیف نے شرکت نہیں کی تھی، جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے تھے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ ہفتے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال پر بتایا تھا کہ اس روز ان کی طبیعت ناساز تھی، وہ آفس بھی نہیں آئے تھے، اس کی اور کوئی وجہ نہیں تھی۔میجر جنرل بابر افتخار نے سول-ملٹری تعلقات سے متعلق ایک سوال پر کہا تھا کہ نیوٹرل لفظ شاید صحیح طریقے سے فوج اور اداروں کے مؤقف کی وضاحت نہیں کرتا، ہمارا ا?ئینی اور قانونی کردار کسی قسم کی سیاسی وابستگی یا سیاست میں عمل دخل کی اجازت نہیں دیتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں