میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرت مند جج ضمانت منسوخ کر دے تو ڈمی وزیراعظم نہیں ہو گا'فوادچودھری

غیرت مند جج ضمانت منسوخ کر دے تو ڈمی وزیراعظم نہیں ہو گا'فوادچودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف دونوں 40ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے جرم میں ضمانت پر ہیں ، عدالت نے لمبی تاریخ دی کہ جائوپاکستان کے وزیر اعظم بن جائو،وزارت اعلی ٰ کے مزے لوٹ لو، اگر کوء غیرت مند جج دونوں کی ضمانتیں کینسل کردے تو ملک میں ڈمی بھی وزیر اعظم نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا ہے کہ غیرت مند جج دونوں ضمانتیں کینسل کر دے تو ملک میں ڈمی وزیراعظم نہیں ہو گا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں فوادچوہدری نے لکھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز 40 ارب کی منی لانڈرنگ جرم میں ضمانت پر ہیں جس دن فردجرم عائدہوناتھی عدالت نے لمبی تاریخ دی۔قبل ازیں فوادچوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ صدر نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرکے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی، عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں