میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ برطرف

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ برطرف

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا۔ نئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملہ ان کی برطرفی کی وجہ بنا۔وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں برطرف کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی۔ اتوار کے روزگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں کل ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔چوہدری پرویز الہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا۔انہوں نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں۔ ہنگامہ آرائی کی رپورٹ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عہدے سے برطرف کیے جانے پر اپنے ردعمل میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جب تک صدر مملکت کی طرف سے مجھے ڈی نوٹیفائیڈ نہیں کی جاتا میں گورنر ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں