نئی حکومت اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج سے شروع ہونگے
جرات ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
نئی پاکستانی حکومت سے آئی ایم ایف حکام نے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام کے نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا امکان ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔ آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کرے گا، سبسڈیز ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہو گا۔ اسلام آباد سے اہم شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔