میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقادکافیصلہ

سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقادکافیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سندھ کابینہ کا اجلاس 15اپریل کو طلب کرلیا گیا، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، پولیس،محکمہ بہبود آبادی سمیت دیگر اداروں کیلئے ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی گاڑیاں خرید کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس 15 اپریل کو طلب کرلیا ہے، کابینہ کا اجلاس سی ایم سیکریٹریٹ میں سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس کی ایجنڈا میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا ایجنڈا بھی شامل ہے اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دینے کا امکان ہے، اجلاس میں محکمہ جیل خانہ جات کیلئے 26 لاکھ روپے جاری کرکے گاڑیاں خرید کرنے کی منظوری دی جائے گی، محکمہ داخلہ سندھ کے تحت پولیس کیلئے ایک ارب 60 کروڑ روپے جاری کرکے 521 گاڑیاں خرید کرنے کا آئٹم بھی سندھ کابینہ اجلاس میں شامل ہے ،کابینہ پولیس کیلئے گاڑیاں خرید کرنے کی منظوری دے گی، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین کو بھی جلد نئی گاڑیاں مل جائیں گی کیونکہ کابینہ اجلاس میں یہ آئٹم بھی شامل ہے، سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی کیلئے بھی ایک گاڑی خرید کرنے کی منظوری دینے کا امکان ہے، محکمہ انسانی حقوق کو بھی گاڑیوں کی ضرورت ہے، محکمے کیلئے ایک کلٹس اور تین موٹرسائیکل خرید کرنے کا آئٹم کابینہ اجلاس میں شامل کیا گیا ہے اور محکمہ انسانی حقوق کے عملے کیلئے گاڑیاں خرید کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل (محکمہ ثقافت سندھ ) کیلئے 13 سو سی سی گاڑی اور جامعہ کراچی کی شاہ عبدالطیف بھٹائی چیئر کیلئے بھی گاڑی خرید کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔ محکمہ بہبود آبادی کی اسکیم نمبر 2024 کے لئے بھی گاڑیاں خرید کرنے کا آئٹم کابینہ اجلاس کی ایجنڈا میں شامل ہے، اس اسکیم کیلئے رواں برس کی بجٹ میں 3کروڑ روپے مختص کئے گئے اور امکان ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کیلئے 3 کروڑ روپے کی گاڑیاں خرید کرنے کی اجازت دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں