روس میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے امدادی مشنز بند کرد یے گئے
جرات ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
روس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی مقامی شاخوں کو بند کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میںکہاگیاکہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل (برطانیہ)اور ہیومن رائٹس واچ(امریکا)کے مقامی مشنوں کو روس میں غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں کے سرکاری ریکارڈ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کی وجہ روسی قانون کی خلاف ورزی ہے۔