میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

جرات ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے جمع کروائی۔ تحریک عدم اعتماد سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائی گئی، تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 3 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی ، ان کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، انہوں نے آئینی شقوں کی خلاف ورزی کی اور حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے۔ وزیر اعظم کے خلاف تحریک پر ووٹنگ آج ہفتہ کو ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں