رمضان کاآغازملک بھرمیں آج پہلاروزہ
شیئر کریں
رمضان المبارک کاچاندنظرآگیا ملک بھرمیں آض پہلاروزہ ہے ،رمضان المبارک کے آغاز پرکراچی کے سیکڑوں مقامات پر نماز تروایح کے روح پرور اجتماعات میں پہلی تراویح ادا کی گئی،کورونا پابندیوں کے باعث دوبرس بعد کراچی کی سیکڑوں مساجد کے علاوہ پارکس، پلے گرائونڈ،شادی لان اورکمیونٹی سینٹرز دیگرکھلے مقامات کے علاوہ بازاروں تجارتی مراکز کے قریب شاہراہوں پرنماز تراویح کی ادائیگی کی گئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے اعلان کے بعد ہفتہ کی شب کراچی سمیت سندھ بھرکی مساجد میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کی ادائیگی کے علاوہ تین روزہ، پانچ ، چھ روزہ اور دس روزہ نمازتراویح کے اجتماعات کا آغازکیا گیا۔ پہلی نمازتراویح کی ادائیگی کے لیے فرزندان اسلام نے کورونا پابندیوں سے بے نیازہوکر ہفتے کوجوق درجوق مساجد کا رخ کیا اورنمازتراویح کے روح پروراجتماع اورخصوصی دعاں میں شرکت کی جبکہ شب بھر ذکرواذکارکی محافل اورعبادت کے بعد پہلی سحری کی فیوض وبرکات سمیٹتے ہوئے رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا۔ ادھرگھریلوخواتین بھی نوافل کی ادائیگی کے ساتھ سحری کی تیاریوں میں مصروف نظرآئیں ،شہربھرمیں رات گئے تک لوگ سحر ی کیلئے گھجلہ پھینی ،جلیبیاں ودیگر ضروری اشیاء خریدنے میں مصرو ف رہے ۔