میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور،پنجاب کے نئے وزیراعلی کاانتخاب آج ہوگا

عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور،پنجاب کے نئے وزیراعلی کاانتخاب آج ہوگا

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ باضابطہ طو رپر منظور کر لیا ، عثمان بزدار کے استعفے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد غیر موثر ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر کے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ( ہفتہ) صبح گیارہ بجے طلب کر لیا ہے ،اجلاس کے ایجنڈے میں نئے وزیر اعلی کا انتخاب ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے عثمان بزدار کی قربانی دی، وفاق میں جب عمران خان رخصت ہو رہے ہوں گے تو پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا وزیراعلیٰ حلف اٹھا رہا ہوگا، پنجاب میں نہ صرف پی ٹی آئی اراکین بلکہ مزید اراکین کے نام وقت آنے پر سامنے لائے جائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام گروپس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مثبت بات ہو رہی ہے،تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ چونکہ سپیکر بھی ہیںاس لئے ہم توقع کرتے ہیں کہ سپیکر کے عہدے کے اختیارات وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں استعمال نہیں ہوں گے اوراس عہدے کی توقیر ،وقار اورعزت کو بحال رہنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار رانا مشہود احمد خان ،عطا اللہ تارڑ اور خلیل طاہر سندھو کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر قبل اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد سے سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی اور یہ مطالبہ رکھا کہ اجلاس کا شیڈول میڈیا پر ریلیز کیا جائے اور پارلیمانی لیڈران اورچیف وہیپ کے ذریعے مطلع کیا جائے کہ اجلاس کا ایجنڈا کیا ہے ۔ اگر اجلاس کا ایجنڈا وزیر اعلیٰ کی مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہے تو اس کے لئے باقاعدہ طور پر شیڈول کا اعلان کیا جائے کہ اجلاس میں کیا کارروائی کی جائے گی ۔ اگر شیڈول کا اعلان ہونا ہے ،وزر اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی ہفتے کے روز داخل ہونے ہیں ،سکروٹنی ،جانچ پڑتا ل او رمنظوری ہونی ہے تو اس سے آگاہ کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں