میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں عدالتی احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی

نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں عدالتی احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

نارتھ کراچی انڈسٹیریل ایریا میں ایمرجنسی روڈ پر بار بار تجاوزات مسمار کرنا اور تعمیر کرنا معمول بن گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کارروائی میں ناکام ہوگئے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر 12 ڈی میں پلاٹ نمبر ایک اور پلاٹ نمبر 1/1 کے درمیان میں 20فٹ کا ایمرجنسی روڈ ہے، ایمرجنسی روڈ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نقشے میں بھی موجود ہے، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر 22 ؍جنوری 2020 کو کورٹ کمشنر ، کے ڈی اے اور کے بی سی اے کی موجودگی میں ایمرجنسی روڈ پر تعمیر کی گئی دیوار اور فیکٹری کا حصہ توڑدیا گیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے محمد مظفرالدین خان کا دعویٰ ہے کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات یونس خمیسانی نے کی ہے ، بعد میں ایس بی سی اے کے افسران کی ملی بھگت سے ایمرجنسی لائن پر دوبارہ غیرقانونی تعمیرات کی گئیں، عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیوار اور بلڈنگ کی تعمیر کے بعد لوہے کا بڑا گیٹ نصب کیا گیا ، متاثرین نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ نارتھ کراچی میں ایمرجنسی لائن پر قائم تجاوزات فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور غیرقانونی تعمیرات میں ملوث یونس خمیسانی اور ایس بی سے اے کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں