میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کاحکومت کی حمایت کافیصلہ

ایم کیوایم کاحکومت کی حمایت کافیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت مکمل کر لی، اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومتی پیشکش قبول کر لی آئندہ چند روز میں خواجہ اظہارالحسن کو گورنر سندھ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور حکومت کے مابین مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جس کے تحت حکومتی اتحادی جماعت نے ق لیگ اور جی ڈی اے کے بعد قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے متحدہ پاکستان کو جلد گورنر سندھ کا عہدہ تفویض کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر اتحادی جماعت نے حکومت کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیم رضامندی کا اظہار کر دیا ہے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے بعد پی ٹی آئی وفد کی بہادرآباد آمد متوقع ہے جس میں اہم اعلانات کیے جائیں گے .واضح رہے سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے متعدد رہنما سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیے جانے پر سخت ناراض ہیں اس سلسلے میں ان کی جانب سے 26 فروری 2021 کو خط کے ذریعے وزیراعظم پاکستان سے تمام تر معاملے میں گورنر سندھ کے متنازعہ کردار پر ان کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد سے پی ٹی آئی کی جانب سے عمران اسماعیل کی تبدیلی پر مشاورت جاری تھی تاہم رواں سال سندھ میں نئے گورنر کی تعیناتی کے امکانات روشن ہیں۔قبل ازیں مشاورتی اجلاس میں ایم کیو ایم کی اکثریت نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کی رائے دے دی ، حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کو سندھ کی گورنرشپ اور ایک اور اہم وزارت دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثریتی ارکان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کئی بارآزما چکے،اعتماد کرنا مشکل ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کوسندھ کی گورنرشپ کی پیشکش کی گئی جبکہ وفاق میں ایک اور اہم وزارت بھی دی جائے گی اور لاپتا کارکنوں کی بازیابی اور دفاتر کھولنے کا یقین دلا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے چند ارکان اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حامی ہیں تاہم حکومتی پیشکش پر ایم کیوایم جلدباضابطہ اعلان کرے گی ۔یاد رہے گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی دروازیبندنہیں کیے جاتے ہمیں فیصلہ کرنے کی جلدی نہیں ہے باہمی مشاورت کے بعد کل یا پرسوں حتمی فیصلہ کریں گے حکومت کا رہنا یا جانا ایم کیو ایم کے ہاتھ میں ہیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے گورنر شپ کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ ہی اس پوزیشن میں ہیں، خالدمقبول نے کہا تھا ہم ایک وزارت کا بوجھ اٹھالیں تو کافی ہے، ساڑھے4 ماہ پہلے جب مونس کو وزیر بنایا جارہا تھا تو ایک وزارت کی ڈیمانڈ ہی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں